منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

دورہ بنگلہ دیش کے دوران سعید اجمل کے سر پر تلوار لٹکتی رہے گی

datetime 15  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) قومی ٹیم آج سے دورہ بنگلہ دیش کا غیر رسمی آغاز پریکٹس میچ سے کررہی ہے۔ یہ میچ جہاں ہوم کنڈیشنز کو سمجھنے کیلئے پوری ٹیم کیلئے اہم ہے، وہیں سعید اجمل کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اپنے متنازعہ بولنگ ایکشن پر پابندی لگائے جانے کے بعد آف سپنر پہلی بار میدان میں دیکھے جائیں گے۔ سعید اجمل پر ورلڈ کپ سے قبل پابندی عائد کی گئی تھی۔ بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد سے انہوں نے کسی ڈومیسٹک ایونٹ میں ان کی کارکردگی نہیں دیکھی گئی ہے۔ ایسے میں یہ آئی سی سی کیلئے یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ بولنگ ایکشن کو کلیئر کرنے کے بعد اجمل کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھے گی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آئی سی سی امپائرز کے خصوصی نشانے پر ہوں گے۔ آج کے میچ کے علاوہ بھی پوری سیریز کو سعید اجمل کیلئے خصوصی امتحان قرار دیا جارہا ہے کیونکہ توقع کی جارہی ہے کہ ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے حوالے سے کھڑے ہونے والے تنازعے کے بعد آئی سی سی وابستہ تمام امپائرز اپنی مہارت کو ثابت کرنے میں زیادہ مستعدی کا مظاہرہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…