اسلام آباد(نیوزڈیسک)دفترخارجہ نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماءقمرالزمان کوپھانسی کے بعد اس بات کاجائزہ لیناشروع کردیاہے کہ بنگلہ دیش میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے سیکورٹی انتظامات کیسے ہیں اورقومی کرکٹ ٹیم کوبنگلہ دیش بھجوایاجائے یانہیں ،اس سلسلے میں دفترخارجہ ٹیم کی روانگی سے بارہ گھنٹے قبل اہم فیصلہ کرے گا۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے پیرکے روزڈھاکہ روانہ ہوناہے جہاں وہ تیرہ اپریل سے دس مئی تک تین ون ڈے ،ایک ٹی 20اوردوٹیسٹ میچ کھیلے گی ۔دفترخارجہ کے ذرائع کے مطابق اگرسیکورٹی کلیرنس نہ ملی تو پاکستانی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی ہونے کاامکان ہے ۔