جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ورلڈکپ، پہلا کوارٹرفائنل کل جنوبی افریقا اورسری لنکامدکے درمیان ہو گا

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک) ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل مرحلے کے پہلے میچ میں کل جنوبی افریقا اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں کھیلا جانے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اپنے اپنے پول میچز میں 4،4 میچز جیتنے میں کامیاب رہیں اور رن ریٹ کے اعتبار سے جنوبی افریقا کو سری لنکن ٹیم پر سبقت حاصل ہے۔ پول “اے” میں شامل سری لنکن ٹیم نے 6 میں سے 4 میچز میں کامیابی حاصل کر کے 0.371 نیٹ رن ریٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ پول “بی” میں جنوبی افریقا بھی 4 میچز جیت سکی لیکن آٹھ پوائنٹ کے ساتھ اپنے پول میں نیٹ رن ریٹ 1.707 حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہی اور یوں پروٹیز کو رن ریٹ کے اعتبار سے سری لنکن ٹیم پرسبقت حاصل ہے۔جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیلیئرز کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف مثبت کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم پر برسوں سے لگے “چوکر” کے دھبے کو صاف کریں گے اور تمام کھلاڑیوں کی توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے پر مرکوز ہوگی اور ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کو دباو¿ میں لینے کی کوشش کریں گے۔جنوبی افریقا کو بیٹنگ کے شعبے میں تجربہ کار بلے باز ہاشم آملہ، ریلے روسو، اے بی ڈیولیئرز، فاف ڈپلوسی اورڈیوڈ ملرکا ساتھ حاصل ہے اور بولنگ کے شعبے میں ڈیل اسٹین اور عمران طاہرسری لنکا کو مشکلات میں ڈال سکتے ہیں۔دوسری جانب بیٹنگ کا شعبہ سری لنکن ٹیم کا ہتھیار ہے جس میں سرفہرست میگاایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا ہیں جو ایونٹ میں اب تک 4 سنچریاں داغ چکے ہیں اور سری لنکن شائقین بھی کوارٹرفائنل میں انہی سے توقعات لگائے بیٹھے ہیں جب کہ بولنگ کے شعبے میں سری لنکا کو لیستھ ملنگا، انجیلو میتھیوز اور سرنگا لکمل جیسے تجربہ کار بولرز کی خدمات حاصل ہیں جو کسی بھی وقت میچ کو اپنے حق میں کرنے کا گر جانتے ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…