جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سرفراز آسٹریلیا کیخلاف بڑی اننگز کھیل گئے تو پاکستان کو فائدہ ہوگا :رمیز راجہ

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک ) سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو بہت پہلے شامل کر لینا چاہیئے تھا۔ آسٹریلیا کے خلاف سرفراز احمد اگر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوگئے تو پاکستانی ٹیم کو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ انہیں ٹیم منیجمنٹ کی عقل پر افسوس ہوتا ہے کہ لیگ سپنر یاسر شاہ کو بھارت کے خلاف میچ میں کھلا دیا گیا۔ یاسر شاہ وکٹ لینے والے باﺅلر ہیں انہیں آئرلینڈ کے خلاف میچ میں بھی کھلانا چاہیئے تھا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی باﺅلنگ اٹیک بہت اچھا ہے جس سے تمام ٹیمیں گھبرا رہی ہیں۔ کوارٹر فائنل کے بارے میں بات کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ اگر پاکستانی بیٹسمین مچل سٹارک کا وار جھیل گئے تو بقیہ چالیس اوورز میں بڑا سکور ممکن ہو سکے گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق یونس خان کو آئرلینڈ کے خلاف نہ کھلانا زیادتی تھی۔ ون ڈے میں یونس خان کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا۔ مصباح الحق کو ان کی فتوحات اور ریکارڈز کے بجائے ایک خاموش اور محتاط کپتان کے طور پر یاد رکھا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…