اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ‘وقار یونس پریس کانفرنس سے ہی اٹھ گئے

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ: ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے سرفراز احمد سے متعلق سوال پر ٹیم کے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس پریس کانفرنس سے ہی اٹھ گئے۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس سے جب لگاتار سرفراز احمد کی کارکردگی سے متعلق سوال پوچھے گئے تو وہ جھلا ہی گئے، ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی صلاحیتوں پر کبھی شک نہیں رہا، ٹیم میں ان کی جگہ ہی نہیں بنتی، وہ عارضی اوپنر ہیں تاہم انہوں نے شاندار بیٹنگ کی۔ سرفراز احمد کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر تو وہ اتنے آگ بگولہ ہوگئے کہ وہ سوال کو ہی احمقانہ قرار دیتے ہوئے پریس کانفرنس سے ہی اٹھ گئے۔ واضح رہے کہ وقار یونس سرفراز احمد کی صلاحیتوں کو مسلسل نظرانداز کرتے ہوئے انہیں خراب تیکنک والا کھلاڑی قرار دیتے آئے ہیں، ان ہی کی وجہ سے وکٹ کیپر بیٹسمین کو ابتدائی چاروں میچز میں کھلایا ہی نہیں گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…