بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ورلڈکپ2015،پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 29رنز سے شکست دیدی

datetime 7  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلئرز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کردیا گیا، پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا لیکن آٹھویں اوور میں 30 کے مجموعے پر احمد شہزاد 18 رنز بنا کر کائل ایبٹ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، سرفراز احمد نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور 17ویں اوور میں رن آؤٹ ہوئے جب کہ یونس خان 37 رنز بنا کر اے بی ڈویلئرز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود بھی زیادہ دیر تک کریز پر ٹکنے میں ناکام رہے اور 8 کے انفرادی اسکور پر کائل ایبٹ کا شکار بنے جب کہ عمر اکمل بھی ایک بار پھر ناکام ہوتے ہوئے 175 کے مجموعے پر 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے مرد بحران مصباح الحق نے ایک بار پھر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ کی چوتھی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کی بدولت قومی ٹیم 222 رنز بنا سکی اور پوری ٹیم 47 ویں اوور میں آؤٹ ہوگئی تاہم جنوبی افریقا کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 47 اوورز میں 232 رنز کا ہدف ملا۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیل اسٹین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کائل ایبٹ اور مورنے مورکل نے 2،2 جب کہ عمران طاہر اور اے بی ڈیویلئرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 34ویں اوور میں 202 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقا نے بظاہر آسان نظر آنے والے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے اوور کی دوسری گیند پر ہی کوئٹن ڈی کوک بغیر کوئی رن بنائے وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد فال ڈوپلیسی کریز پر آئے اور ہاشم آملہ کے ساتھ مل کر 67 رنز کی شراکت قائم کی تاہم پھر ڈوپلیسی 27 کے انفرادی اسکور پر راحت علی کا شکار بنے جب کہ ہاشم آملہ بھی ٹیم کے مجموعی اسکور میں مزید اضافہ کئے بغیر 38 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…