بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں بارش کی پیشگوئی

datetime 6  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ: (نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا جسے اعصاب شکن مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے تاہم اس دوران موسم کی انگڑائی میچ کو کھٹائی میں ڈال سکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی میچ کے لئے خوب پریکٹس کرنے میں مصروف ہیں لیکن ان دنوں آکلینڈ کا موسم بھی کچھ بے ایمان ہوتا نظر آ رہا ہے جس کے باعث میچ کے روز بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے محکمہ موسمیات نے ہفتے کے روز آکلینڈ میں بارش کی پش گوئی کی ہے اور اگر بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پروٹیز اور شاہینوں کے درمیان معرکہ 7 مارچ کو ہوگا جبکہ جنوبی افریقا نے گزشتہ میچ میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے آئرلینڈ کو 200 سے زائد رنز سے شکست دی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…