پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ورلڈکپ 2015ء، پاکستانی شائقین بھارت کی فتح کیلئے دعاگو

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ (نیوز ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءکے موقع پر کرکٹ کا جنون سرچڑھ کر بول رہاہے لیکن پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یہ بھی دیکھاگیاہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف بھارت کی فتح کے لیے پاکستانی شائقین بھی دعاگوہیں ،بھارت کی جیت سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اگلے راﺅنڈ میں پہنچنے میں مدد ملے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق پوائنٹس ٹیبل میں کسی بھی ٹیم کی پوزیشن واضح نہیں ، پاکستان اور بھارت جبکہ انگلینڈ اورآسٹریلیا روایتی حریف سمجھے جاتے ہیں جن کے مقابلوں کے دوران پوری قوم جیت کے لیے اپنی ٹیم کا ساتھ دیتی ہے لیکن جمعہ کو پرتھ میں ہونیوالے بھارت ویسٹ انڈیز کے مقابلے کے دوران پاکستانی شائقین بھی روایتی حریف بھارت کی فتح کیلئے دعاگو ہیں۔ پاکستانی ٹیم اپنے پول میں دومیچ ہارکر مسلسل دومیچ جیت چکی ہے اور شارجہ میں موجود پاکستانی زبیراعوان نے بھارت کی جیت کے لیے دعاکرتے ہوئے کہاکہ اس سے پاکستان کو اگلے مرحلے تک رسائی میں مدد مل سکتی ہے۔55سالہ بھارتی شہری محمداکبر نے پاکستان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ 1992ءکی تاریخ 2015ءمیں دہرائی جاسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت مضبوط ٹیم ہے اور ویسٹ انڈیز سے جیت کے امکانات زیادہ ہیں جبکہ پاکستان ویسٹ اندیز سے ہارچکاہے۔ پول میچ میں تین مسلسل فتوحات کے ساتھ بھارت اپنے پول میں چھ سکور کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ چارمیچوں میں سے تین جیت کر جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے۔ کوارٹرفائنل کے لیے بھارت اور جنوبی افریقہ کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ پاکستان ، آئرلینڈ، ویسٹ انڈیز ، اورزمبابوے نے اگلے مرحلے کے لیے اپنے میچ جیتنے ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانیوالے میچ میں پندرہ مارچ کو بارش کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…