اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

عرب امارات کے بعد جنوبی افریقہ کے شکار کی خواہش دلوں میں مچلنے لگی

datetime 5  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپیئر(نیوز ڈیسک) فتح کی راہ پر لوٹتے ہی پاکستان نے پروٹیز پر نشانہ باندھ لیا اور زمبابوے اور متحدہ عرب امارات پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کے شکار کی خواہش دلوں میں مچلنے لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے آغاز میں ہی 2 شرمناک ناکامیوں کے بعد چھوٹی ٹیموں سے یکے بعد دیگرے میچز کی وجہ سے گرین شرٹس کو کامیابی کی راہ پر واپس لوٹنے میں مدد ملی، اب اس کی نگاہیں ہفتے کو جنوبی افریقہ سے اہم ترین میچ پر مرکوز ہوچکی ہیں۔ کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ یو اے ای کے خلاف جو کامیابی حاصل ہوئی اس کی ہمیں اشد ضرورت تھی، ہم بڑے مارجن سے جیتے اور رن ریٹ کی وجہ سے تھوڑی پریشانی کم ہوئی۔ ہمارا اگلا میچ کافی اہمیت رکھتا اور ہمیں اس پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے۔کوچ وقار یونس کہتے ہیں کہ یو اے ای سے کامیابی کی وجہ سے مجھے بھی کافی سکون ملا مگر ابھی ٹورنامنٹ بدستور اوپن ہے، ہمیں جنوبی افریقہ کے خلاف اچھا کھیل پیش کرنا ہے، یہی کامیابی ہمارے اعتماد میں اصل معنوں میں اضافہ کرے گی اور اسی کی ہمیں ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ فتح سے کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج کافی تبدیل ہوچکی لیکن میں محسوس کرتا ہوں کہ ہمیں جنوبی افریقہ جیسی ٹیم کو پچھاڑنے کی ضرورت ہے تاکہ دنیا کو بتا سکیں کہ ہم بھی ایونٹ میں موجود ہیں۔وقار یونس نے کہا کہ ہم پروٹیز سے خوفزدہ نہیں۔ پہلے بھی انھیں ان کے ملک میں ہی شکست دے چکے اور اس بار بھی ایسا کرسکتے ہیں۔ یو اے ای سے میچ کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ میں کم سے کم 150 رنز کے مارجن سے فتح کی توقع کررہا تھا مگر محمد عرفان کی انجری اور درمیانی اوورز میں حریف سائیڈ کی عمدہ بیٹنگ سے ایسا نہیں ہوپایا۔ اس کے باوجود میں مطمئن ہوں۔ناصر جمشید کو مسلسل موقع دینے کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ ہمیں ایک اسپیشلسٹ اوپنر کی ضرورت ہے اور بدقسمتی سے وہ بہتر نہیں کھیل پا رہے، میں اب بھی 7 پلیئرزکو میدان میں اتارنے کے حق میں ہوں لیکن ہمارے زیادہ تر کھلاڑی آو¿ٹ آف فارم ہیں۔ یونس خان کے بارے میں سوال پر وقار نے کہاکہ سینئر بیٹسمین کا ورلڈ کپ ختم نہیں ہوا، وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ صرف پاکستان ہی نہیں اور بھی کئی ٹیموں کو ردھم میں آنے میں دشواری کا سامنا رہا، کئی ماہ سے آسٹریلیا میں ہونے کے باوجود اب آکر بھارتی ٹیم فتوحات حاصل کرپائی ہے، جنوبی افریقہ کو بھی ب±ری شکست ہوئی، ہم بھی دوسروں سے الگ نہیں اور مکمل طور پر ردھم میں آجائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک سب سے بہترین ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…