منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

سابق فاسٹ بولرشعیب اختر مصباح کے گن گانے لگے

datetime 3  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر زمبابوے کیخلاف ورلڈکپ میں پہلی کامیابی کے بعد مصباح الحق کے گن گانے لگے ہیں۔گزشتہ دنوں مصباح الحق پر شدیدتنقید کرنے والے شعیب اختر نے یوٹرن لیتے ہوئے کہاہے کہ مصباح نے زمبابوے کیخلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ جس کی بدولت پاکستان حریف ٹیم کو 200سے زائد ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق فاسٹ باو¿لر نے پاکستانی کپتان کی مداح سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مصباح کی عمدہ کپتانی کے سبب ٹیم کو پہلی کامیابی نصیب ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہندوستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ میں پے درپے شکستوں کے بعد شعیب اختر نے مصباح کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں اتنا بزدل کپتان نہیں دیکھا۔شعیب اختر نے زمبابوے کے خلاف فتح کو سراہتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں اس وقت مصباح کو مکمل تعاون کی ضرورت ہے کیونکہ وہ تنہا پوری ٹیم کا بوجھ نہیں سنبھال سکتے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ قومی ٹیم کو سپورٹ کرونگا چاہے ٹیم جیتے یا ہارے لیکن قومی ٹیم اچھا کھیل پیش نہیں کریگی تو میں ضرور تنقید کرونگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…