بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ورلڈ کپ:جنوبی افریقہ کے آئرلینڈ کیخلاف 411 رنز،ہاشم عاملہ،ڈوپلیسی کی سنچریاں

datetime 3  مارچ‬‮  2015 |

کینبرا(نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ میں 24 ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے اپ سیٹ ماسٹرآئرلینڈ کو فتح کے لیے 412 رنز کا ہدف دے دیا، ہاشم عاملہ اور ڈوپلیسی نے شاندار سنچریاںآ سکور کیں. آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں جاری پول بی کے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پروٹیز کو پہلا نقصان بارہ رنز پر ہوا۔ ڈی کوک صرف ایک رن پر جان مونے کا شکار ہوئے۔ مسلسل آو¿ٹ آف فارم ڈی کوک ورلڈ کپ میں اب تک چار میچوں میں صرف 27 رنز ہی بنا پائے ہیں۔ ان کے جانے کے بعد ہاشم آملہ اور پلیسز نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے شاندار سنچریاںآ سکور کیں.ہاشم عاملہ نے 128 گیندوں پر 16 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 159 رنز بنائے اور مک برائن کی گیند پر کیچ آﺅٹ ہوئے.ڈوپلیسی نے 109 گیندوں109 رنز کی اننگ کھیلی.اے بی ڈویلیز 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے.ملر نے 23 گیندوں پر 46 جبکہ روسو نے 30 گیندوںپر 61 رنز کی اننگ کھیلی.جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو میچ میںفتح کے لیے 412 رنز کا ہدف دیا ہے.آئرش ٹیم نے گیارہ رنز اضافی دیئے.میک برائن نے دو جبکہ مونے اور اوبرائن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلی کی راہ دکھائی .

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…