چنائی(نیوز ڈیسک)جگموہن ڈالمیا 10سال کے بعدبھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈکے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے،شردپوار گروپ کا ایک عرصے بعد دوبارہ بھارتی بورڈ پر قبضہ ،سری نواسن گروپ صرف جوائنٹ سیکرٹری منتخب کرواسکا،ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر انورگ ٹھاکر بورڈ کے نئے سیکرٹری منتخب،سنجے پٹیل کو ایک ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پیرکو بھارتی بورڈ کاسالانہ جنرل اجلاس چنائی میں ہوا جس میں سپریم کورٹ کے حکم پر نئے انتخابات ہوئے ۔جگموہن ڈالمیا 10سال کے بعدبھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈکے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے۔وہ این سری نواسن کی جگہ نئے صدر بن گئے۔آئی پی ایل سپاٹ فکسنگ کیس کی وجہ سے پس منظر میں جانے والے این سری نواسن کے بعد بورڈ میں موجود دونوں گروپس نے ڈالمیا کے نام پر اتفاق کرلیا۔ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے موجودہ چیف جگ موہن ڈالمیا نے بھارتی بورڈ کی صدارت کے لیے بھی اپنے کاغذات جمع کرائے تھے۔ انہیں اپنی ایسوسی ایشن کے علاوہ کولکتہ کے نیشنل کرکٹ کلب اور ایسٹ زون کی دیگر چار ایوسی ایشنز کی تائید حاصل تھی۔ بھارتی بورڈ میں موجود دونوں گروپس نے ان کے مقابل کسی اور کو امیدوار نہیں بنایا تھا۔ جبکہ سری نواسن کے حامی بھی انہیں بورڈ کی صدارت سونپنے کے حق میں تھے۔ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر انورگ ٹھاکر بھارتی بورڈ کے نئے سیکرٹری ہوں گے ۔انہوں نے سنجے پٹیل کو ایک ووٹ سے شکست دی ۔انورگ ٹھاکر کی کامیابی کو بھی سری نواسن کیمپ کیلئے بڑا جھٹکا قراردیا جارہا ہے ۔سی کے کھنہ اورٹی سی میتھیو بھارتی بورڈ کے نائب صدربن گئے جبکہ خزانچی کے عہدے پر آنی رودھ چودھری نے راجیوشکلا کو شکست دیدی ۔جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے سری نواسن گروپ کے امیتابھ چودھری کامیاب قرارپائے۔بھارتی بورڈ کے نئے صدر جگ موہن ڈالمیا 1997ءسے 2000ءتک آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔ڈالمیا نے 2005ءمیں بھارتی بورڈ کی صدارت چھوڑی تھی۔
جگموہن ڈالمیا 10سال کے بعدبھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈکے بلامقابلہ صدر منتخب
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عابد شیر علی کی دوسری شادی !دلہن کون ہےاورتعلق کس خاندان سے ہے؟
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)
-
سہیل خان کا اچانک بدلا ہوا روپ وائرل؛ مداحوں کی تشویش پر اداکار نے تبدیلی کی اصل وجہ بتا دی
-
گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع؟ محکمہ تعلیم کا اہم بیان
-
عابد شیر علی نے دوسری شادی کرلی
-
پاکستان ہاکی ٹیم کو ورلڈکپ میں عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا
-
سگے بھانجے نے ماموں کی غیر موجودگی میں ممانی کو اکیلا پا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
نور بخاری نے سابق شوہر سے دوبارہ شادی کیوں کی؟ اداکارہ نے وجہ بتا دی
-
سیرین ایئر کا پاکستان میں آپریشن مکمل بند، ایئرپورٹس سے دفاتر بھی خالی کر دیئے گئے
-
یو اے ای میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری
-
پرائمری تک تعلیم کا نظام تبدیل!حکومت کا بڑا فیصلہ
-
معروف اداکارہ کا 35 برس کی عمر میں اچانک انتقال، خبر کو ایک ماہ تک پوشیدہ کیوں رکھا گیا؟
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
-
انٹر بورڈ کے نتائج جاری، تین طلبہ اول پوزیشن پر



















































