برسبن(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم جہاں ورلڈکپ 2015 کے میچز میں مشکلات کے بھنور میں پھنسی ہوئی ہے وہیں آج زمبابوے کے خلاف قومی ٹیم کی بقا کے میچ کے دوران آل راو¿نڈر شاہد آفریدی نےاپنی 35 ویں سالگرہ پر قوم کو “انڈے”کا تحفہ دیا۔بوم بوم کے نام سے مشہورآل راو¿نڈر شاہد آفریدی آج اپنی 35 ویں سالگرہ پر قوم کو اپنی پر فارمنس سے تحفہ دینا چاہتے تھے جس سےنہ صرف وہ اپنے چاہنے والوں کے دل جیت سکتے تھے بلکہ سالگرہ کے دن کو بھی یادگار بنا سکتے تھے لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔34 سالہ شاہد آفریدی خیبر پختونخوا کے علاقے خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے اور بطور لیگ اسپنر قومی ٹیم میں شامل ہوئے انہوں نے پہلا میچ 1996 میں کینیا کے خلاف کھیلا اور صرف 16 سال کی عمر میں ہی سری لنکن ٹیم کے خلاف اپنے کیرئیر کے دوسرے ہی میچ میں صرف 37 گیندوں پر دنیائے کرکٹ کی سب سے تیز ترین سنچری بناکر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ایک روزہ میچز کی تیز ترین سنچری کے بعد آفریدی کے چرچے ہرخاص و عام کی زبان پر ہونے لگے لیکن ورلڈ کپ 2015 میں ناقص کارکردگی کے باعث وہ بھی تنقید کی زد میں آگئے ہیں اور آج بھی زمبابوے کےخلاف میچ میں انہوں نے خراب کار کردگی کی روایت برقرار رکھی اور قوم کو “انڈے” کا تحفہ دیا۔
شاہد آفریدی نے اپنی سالگرہ پر قوم کو منفر د تحفہ دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
راولپنڈی: مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلاکر ہلاک کردیا گیا، چھوٹی بہن بھی زخمی
-
متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کردیں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیر خزانہ کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے اہم اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق اچھی خبر سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
بیوی نے شوہر کو نیند کی گولیاں کھلا کر بلّے سے پیٹا اور زندہ دفنا دیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی
-
3 منٹ کی وہ ورزش جو 90 منٹ کی سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے؛ تحقیق
-
بھارت: دوست کیساتھ گاڑی میں جانے والی خاتون سے 6 افراد کی زیادتی



















































