کارلووک 1989 کے بعد دوسرے عمر رسیدہ فاتح بن گئے

24  فروری‬‮  2015

ڈیرلے بیچ / ریو ڈی جنیرو(نیوز ڈیسک) کروشین پلیئر ایوا کارلووک ڈیرلے بیچ ٹائٹل جیت کر1989 کے بعد دوسرے عمررسیدہ اے ٹی پی ایونٹ فاتح بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈیرلے بیچ مینز ٹینس کے فائنل میں کروشیا سے تعلق رکھنے والے 4 سیڈ ایوا کارلووک نے امریکی حریف ڈونلڈ ینگ کو 6-3 اور6-3 سے شکست دے دی، وہ1989 کے بعد اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے عمررسیدہ پلیئر بن گئے، انھوں نے یہ ٹرافی35 برس کی عمر میں وصول کی، ان سے قبل سابق امریکی پلیئر جمی اوکونر نے26 برس قبل تل ابیب میں اے ٹی پی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس وقت جمی اوکونر کی عمر37 برس تھی جبکہ کارلووک 28 فروری کو اپنی 36ویں سالگرہ منائیں گے، انھوں نے فلوریڈا کے ہارڈ کورٹ پر منعقدہ فائنل میں 6-3 اور6-3 سے فتح میں تین مرتبہ ڈونلڈ کی سروس کو بریک کیا، ایوا کارلووک کے کیریئر کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے، ڈیرلے بیچ میں لگاتار دوسری مرتبہ کوئی کروشین پلیئر فاتح بنا۔گذشتہ برس کارلووک کے ہموطن مارن کلک نے چیمپئن کا اعزاز پایا تھا، کامیابی کے بعد ایوا کارلووک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں یہاں ٹائٹل جیتنے پر انتہائی مطمئن ہوں، عمر کے اس حصے میں ٹرافی جیتنے پر عجیب سی خوشی محسوس ہو رہی ہے، اس سے دیگر ایونٹس کیلیے یقینی طور پر میرے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا، 6 فٹ 11 انچ کی قامت رکھنے والے کروشین پلیئر کارلووک نے پورے ٹورنامنٹ میں91 ایسز لگائیں،رنر اپ ڈونلڈ ینگ کیریئر میں2 اے ٹی پی فائنل کھیلنے کے باوجود اولین ٹائٹل کی راہ دیکھ رہے ہیں۔دوسری جانب ریو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز فائنل میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے یکطرفہ مقابلے میں اطالوی پلیئر فابیو فوگنینی کو6-2 اور6-3 سے شکست دے دی، عالمی درجہ بندی میں 28ویں پوزیشن پر فائز فوگنینی نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال کو ٹھکانے لگایا تھا، فائنل میں فیرر نے ہموطن نڈال کی شکست کا حساب چکتا کرنے کیلیے ایک گھنٹے 23 منٹ مقابلہ کیا، ڈیوڈ فیرر کی یہ سیزن میں دوسری ٹائٹل فتح ہے، وہ اس سے قبل گذشتہ ماہ دوحا میں بھی چیمپئن بن چکے ہیں، اس سے قبل ویمنز میں اطالوی ٹاپ سیڈ سارا ایرانی نے سلواکیہ کی اینا کیرولینا شیمڈیلووا کو 7-6(7/2) اور 6-1 سے ہرادیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…