بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

افغانستان ورلڈکپ 2015کافاتح ہو گا:روبوٹ کی پیشن گوئی

datetime 12  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ  نیوزی لینڈ کی کینٹربری یونیورسٹی کے ایک روبوٹ نے پیشن گوئی کی ہے کہ افغانستان ورلڈکپ2015کا سہرااپنے سرپرسجالے گا۔ کینٹربری کے پی ایچ ڈی کے طالب علم ایڈوارڈو سینڈووال نے پیشن گوئی کرنے والاروبوٹ تیارکیاہے جس کانام اکرام رکھاگیا ہے ،روبوٹ نے 14ممالک کے پرچم کودیکھنے کے بعد بھارت،ویسٹ انڈیز،اسکاٹ لینڈ،نیوزی لینڈ اور افغانستان کو چن لیا جس کے بعد افغانستان کو فاتح کے طورپر منتخب کرلیا۔ افغانستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں شامل ہے جہاں سابق چمپین آسٹریلیا،بنگلہ دیش،انگلینڈ،نیوزی لینڈ،اسکاٹ لینڈ اورسری لنکا جیسی ٹیمیں موجودہیں۔ افغانستان کے ورلڈچمپین بننے کے امکانات صفر سے بھی کم ہیں تاہم روبوٹ کے خالق طالب علم کاکہناہے کہ یہ پیشن گوئی بظاہر غیر حقیقی ہے لیکن کرکٹ ایساکھیل جس کانتیجہ غیرمتوقع ہوتاہے۔ روبوٹ کانام مصری نڑاد میکسیکن فلسفر اکرام آنتاکی کے نام کی نسبت سے رکھاگیاہے۔ طالب علم کاکہناہے کہ وہ پال آکٹوپس سے متاثرتھے جو2010فٹ بال ورلڈکپ میں کامیاب پیشن گوئی کررہاتھاجس کے بعد انھوں نے فیصلہ کیاکہ اکرام کی پیشن گوئی کی صلاحیتوں کوبھی آزمایاجائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…