جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’ہندوستان کو شکست دینے کا نادر موقع ہے‘

datetime 10  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی ایشین بریڈ مین کے نام سے مشہور عظیم پاکستانی بلے باز ظہیر عباس نے کہا ہے کہ ہندوستان کی آسٹریلیا میں حالیہ بدترین کارکردگی دیکھتے ہوئے پاکستان کے پاس دفاعی چیمپیئن کو ورلڈ کپ میں شکست دینے کا نادر موقع ہے۔ پاکستان ورلڈ کپ میں آج تک انڈیا سے نہیں جیت سکا اور اسے اب تک ہونے والے پانچوں مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں ٹیمیں 15 فروری کو ایڈیلیڈ اوول میں ہونے والے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی جو دونوں ٹیموں کا عالمی ایونٹ میں پہلا مقابلہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آج تک ورلڈ کپ میں ہندوستان سے نہیں جیت سکا لیکن ان کے پاس اس جمود کو توڑنے کا سنہری موقع ہے۔ میں نے آسٹریلیا اور پہلے پریکٹس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی دیکھی ہے، اسی لیے میں یہ کہہ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا بہترین کمبی نیشن جلد تلاش کرنا ہو گا کیونکہ زخمی کھلاڑیوں کی فہرست دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ ظہیر عباس نے کہا کہ دفاعی چیمپیئن ہونے کے باعث ہندوستان پر پاکستان ی نسبت زیادہ دباؤ ہو گا۔ ’ہندوستان دفاعی چیمپیئن ہے لہٰذا پاکستان کی نسبت ان پر کارکدگی دکھانے کے لیے زیادہ دباؤ ہو گا‘۔ یاد رہے کہ ایک روزہ کرکٹ میں پہلی مرتبہ لگاتار تین سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز ظہیر عباس کو حاصل ہے، انہوں نے 83-1982 میں ہندوستان کے خلاف ہی یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا ایک تجربہ کار ٹیم ہے جبکہ پاکستانی ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور انہیں پہلے میچ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ’پاکستان کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے جبکہ ٹیم کا بہتر کمبی نیشن بھی نہیں ہے۔ حفیظ کی غیر موجودگی میں بیٹنگ کمزور ہو گئی ہے لیکن کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور اگر وہ دباؤ کو جھیلنے میں کامیاب رہے تو جیت جائیں گے‘۔ ایشین بریڈ مین نام سے مشہور ظہیر عباس نے 78 ٹیسٹ میں پانچ ہزار 62 اور 62 ایک روزہ میچوں میں دو ہزار 572 رنز بنائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان، پاکستان میچ میں جو ٹیم دباؤ کو بہتر طور پر جھیلنے میں کامیاب رہی، وہ کامیاب رہے گی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…