حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے بنواسد کے ایک آدمی کو کسی علاقہ کا عامل (گورنر) بنایا وہ اپنا عہدہ لینے آیا تو اس وقت حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ان کا کوئی بیٹا لایا گیا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو چوم لیا۔ اس اسدی آدمی نے متعجب ہو کر کہا کہ اے امیرالمومنین! کیا
آپ اس کو چومتے ہیں؟ خدا کی قسم! میں نے تو اپنے بیٹے کو کبھی نہیں چوما، جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کی تند مزاجی کو دیکھا تو فرمایا ’’تو خدا کی قسم! لوگوں پر بہت کم مہربان ہے۔ ہمارا عہدہ واپس دو، میں تجھے کسی کام کا کبھی ذمہ دار نہیں بناؤں گا‘‘۔