اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

تباہ کن زلزلے کو آج14سال مکمل ،زلزلے کے 4دن بعد ملنے والا ابوبکر اب کیسا دکھتا ہے،ملبے کے نیچے یہ اتنے دن کیسے زندہ رہا؟ پڑھ کر آپ کی آنکھوں سے آنسو نکلناشروع ہوجائینگے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفر آباد آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں 8 اکتوبر 2005 کو آنے والے ہولناک زلزلے کے نتیجے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں املاک منہدم ہوگئی تھیں۔ان ہی میں سے ایک آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی ریڈیو کالونی بھی تھی۔

جہاں 28 افراد جاں بحق ہوئے، لیکن اسی بستی میں ایک معجزہ بھی ہوا، جب ایک 9 سالہ بچے کو چار روز بعد ملبے کے نیچے سے زندہ نکالا گیا۔ ابوبکر اس وقت 9 برس کا تھا، جب اس کا 3 منزلہ گھر زلزلے کے جھٹکے کے نتیجے میں زمین بوس ہوگیا اور وہ ملبے تلے دب گیا، جسے پاک فوج اور امدادی ٹیموں نے 4 روز بعد ریسکیو کیا۔ابوبکر اب جوان ہوچکے ہیں، لیکن ان کے ذہن میں اس واقعے کی ہولناکیاں اب بھی تازہ ہیں۔ ابوبکر نے اس حوالے سے اپنی یادیں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘8 اکتوبر کو میں گھر کے برآمدے میں بیٹھا تھا کہ اچانک زمین ہلنے لگی۔ابوبکر نے بتایا، میں ڈرائنگ روم کی طرف بھاگا کہ اچانک چھت نیچے آنے لگی تو میں وہیں نیچے جھک گیا۔انہوں نے بتایا اسی حالت میں 3، 4 روز گزر گئے، مجھے لوگوں کے بولنے کی اور ہیلی کاپٹروں کے گزرنے کی آوازیں آتی تھیں۔ابوبکر کے مطابق میں اس عرصے میں مسلسل آیت الکرسی کا ورد کرتا رہا اور پھر چوتھے دن مجھے آرمی نے وہاں سے نکالا۔انہوں نے مزید بتایا کہ جس دن زلزلہ آیا، میرا پہلا روزہ تھا، جو پھر تین چار دن تک چلا گیا کیونکہ ملبے تلے نہ کھانے کو کچھ ملا اور نہ ہی کچھ پینے کو۔کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے! ابوبکر کو دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ آج سے 14 برس قبل وہ مسلسل چار روز تک بھوکا پیاسا ملبے تلے دبا رہا ہوگا، لیکن واقعی معجزے اسی دنیا میں ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…