اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)یہود و ہنود کی چال نے تین مسلمان ملکوں کے لیے ایک خوفناک منصوبہ تیار کیا ہے۔ منصوبے کے مطابق جب انڈیا، پاکستان پر حملہ کرے تو عین اسی وقت سعودی عرب کو ایران سے لڑوا دیا جائے گا اس طرح ایران خفیہ طور پر پاکستان کی مدد نہ کر سکے اور نہ ہی سعودی عرب ظاہری طور پر پاکستان کی مدد کر سکے۔ اسی طرح جنگ میں الجھا ہوا پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک ایران کی کوئی مدد نہ کر سکے۔ اس کے علاوہ پاکستان سعودی عرب کی بھی عسکری
مدد نہ کر سکے۔یہ تینوں ملک کسی ایک کی مدد نہ کر سکیں، اس دوران اسرائیل اپنے پائوں پھیلانے میں کامیاب ہو جائے، اس کی نظریں اردن کے علاوہ سعودی عرب کے کچھ حصے پر لگی ہوئی ہیں۔عمران خان سعودی عرب اور ایران کے مابین ثالثی کروانے میں کامیاب ہو گئے تو یہودیوں کا خواب بکھر جائے گا، ابھی تک واشنگٹن بھارت کی بات نہیں مان رہا، امریکی صدر پاکستان کو دہشت گرد ماننے کے لیے تیار نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وزیراعظم کے علاوہ پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔















































