وکٹوریا! وہ مسلمان خاتون جس کی وجہ سے آج گوادر پاکستان کا حصہ ہے،اس شہر کی خریداری کیلئے تمام رقومات کس نے ادا کیں؟وہ معلومات جو آپ کو کسی نے نہیں بتائی ہونگی

31  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گوادرکو اومان سے پاکستان کو دلوانے میں سب سے اہم ترین کردارکس خاتون نے  ادا کیا جان کر آپ حیران رہ جائینگے۔آئیے آج ہم آپ کو اس خاتون سے متعلق بتاتے ہیں ۔اس خاتون کا نام وکٹوریہ تھا جس کا اسلامی نام وقار النسا نون تھا۔ وکٹوریا پاکستان کے ساتویں وزیراعظم فیروز خان نون کی اہلیہ تھیں ۔ وکٹوریا ایک جرات مند خاتون تھیں جنہوں نے لندن میں 1958 میں گوادر کو پاکستان میں شامل کرنے کیلئے اپنی محنت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ۔

انہوں نے وہاں پر رہ کر برطانوی وزیراعظم اور پارلیمنٹ اور برطانیہ میں موجود اومان کے نمائندوں کو گوادر پاکستان کو دینے کیلئے راضی کیا ۔اس وقت ایران کے شاہ نے نیا نیا تخت سنبھالا تھا اور اس وقت کے امریکی صدر رچرڈ نکسن اور برطانوی وزیراعظم کے درمیان گوادر ایران کو دینے سے متعلق بات چیت بھی جاری تھی ۔وکٹوریا نے جب دیکھا کہ امریکی گوادر ایران کو دینے کیلئے بات چیت کر رہے ہیں تو وہ اس معاملے میں داخل ہوئیں اور انہوں نے گوادر پاکستان کو دلوانے کیلئے ونسٹن چرچل سے بھی ملاقات کی جنہوں نے پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا تھا ، وکٹوریا کی درخواست پر ونسٹن نے بھی گوادر کے معاملے پر اہم کر دار ادا کیا۔یہاں پر ہم ایک اور انتہائی بڑی شخصیت کا ذکر نہیں بھول سکتے جنہوں نے گوادر پاکستان کو دلوانے کیلئے بڑا کر دار ادا کیا۔ ان کا نام ہے پرنس آغا خان جنہوں نے پاکستان کی طرف سے گوادر کی خریداری کیلئے تمام رقوم خود ادا کیں ۔وکٹوریا کے علاوہ ان کے شوہر اور پاکستان کے سابق وزیراعظم فیروز خان نون نے بھی بہت محنت کی۔آج 62 سال کے بعد گوادر پاکستان کا سب سے اہم ترین علاقہ بن چکاہے اور اس حوالے سے چین پاکستان کے ساتھ مل کر اقتصادی راہداری بھی بنا رہاہے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…