جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

محبت کیا ہے ؟

datetime 12  فروری‬‮  2019
محبت کیا ہے ؟
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محبت کیا ہے ؟ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ محبت کی ایک عمر ہوتی ہے۔تقریبا 18 ماہ۔اس کے بعد محبت نہیں ضد رہ جاتی ہے۔جب انسان دیکھتا ہے کہ جس سے وہ اتنی محبت کرتا تھا ‘ جس کا وہ اتنا خیال کرتا تھا `اپنا وقت اس کے لیئے خرچ کرتا تھا اور آج جب وہ شخص دور ہوتا دکھائی دے رہاہو تو انسان ضد پہ آجاتا ہے کیونکہ وہ اسکی ایک طرح کی انویسٹیمنٹ ہوتی ہے اور نتیجہ نفی ہوتا ہے تو انسان ضد کرنے لگتا ہے کہمجھے وہ چاہیئے ہی چاہیئے۔

محبت کیا ہے؟

مگر میں کہتا ہوں کہ محبت ایک احساس کا نام ہے۔ایک خوبصورت احساس۔یہ کبھی ختم نہیں ہوتی ہاں چہرے بدلتے رہتے ہیں۔محبت کبھی بھی کسی سے بھی ہوسکتی ہے۔اگر رشتہ پاک ہو تو فیصلہ بھی حق میں ہوتا ہے۔اور محبت ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ اپنے رشتے کو محبت تک پاک رکھوکچھ لوگ ہیں جنہوں کے جدائی کا ج بھی نہیں چکھا کہتے ہیں کہ مجھے اس سے محبت نہیں عشق ہے۔ عشق کیا ہے؟ عشق تو کالا سیاہ ہوتا ہے۔عشق اول و آخر درد ہے۔۔۔ عشق محبت کی انتہا ہے۔۔۔۔جس کی جستجو ہر کوئی نہیں کر سکتا۔یہ وہ آگ ہے جو ہر بھٹی میں سلگائی نہیں جاتی۔عشق حاصل نہیں لاحاصل کا جنون ہے،خواہش ناتمام ہے۔۔۔۔عشق کا جنم ہی جدائی کی کوکھ سے ہوتا ہے اور بھلا جدائی راحت دے سکتی ہے؟ جدائی تو درد دیتی ہے۔ اور جب یہ درد لہو بن کرجسم میں بہتا ہے تو پھر کوئی امید باقی نہیں رہتی۔

عشق وہ آگ ہے جو جلائے تو،راکھ نہیں کرتا فنا کر دیتا ہے،عشق میں انسان دوسرے کے ہجر میں جلتا رہتا ہے۔کچھ لوگوں کا عشق انتہا کو پہنچتا ہے اور وہ موت کو گلے لگا لیتے ہیں۔ایک دوسرا انسان بھی ہوتا ہے جب وہ بے بس ہوجاتا ہے تو وہ سب خدا پہ چھوڑدیتا ہے۔ایسے کو اللہ اپنی پناہ میں لے لیتاہے۔ اور بے شک ایسا کرنے والوں کا اللہ ہی حافظ ہوتا ہےاسے نماز سکون دیتی ہے۔اللہ کی عبادت باعث راحت ہوتی ہے اور یہی عشق حقیقی ہے۔اے ابن آدم تو بھول مت تیرا مقصد کیا ہے۔جنت سے نکالا گیا ہے تو یہ زندگی تیرے لیئے رحمت ہے۔لوٹ جا اپنے رب کی جانب بے شک سب فنا ہونے والا ہے….!!!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…