امام مالک رحمتہ اللہ علیہ اور خلیفہ ہارون الرشید

23  جنوری‬‮  2019

حضرت امام شافعی رحمۃ اللہ علیعام طور پر امام مالک رحمۃ اللہ علیہ کے دروازے پر کھڑے رہتے ۔ جو شخص کوئی فتوی لے کر آتا ۔ اس کو دیکھتے اگروہ درست نہ ہوتا۔ تو کہتے کہ واپس لے جاؤ ۔ اور درست کروا کر لاؤ ۔ وہ شخص واپس جا کر فتوی کی صحت طلب کرتا۔ جب امام مالک رحمۃ اللہ علیہ اس فتوی کو دوبارہ ملاحظہ کرتے ۔ تو حق امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کی طرف پاتے۔ اور امام مالک اس پر ناز کرتے۔

 ایک دفعہ خلیفہ ہارون الرشید اپنی بیوی زبیدہ سے مناظرہ کررہا تھا۔  گفتگو میں زبیدہ نے ہارون الرشید کو دوزخی کہہ دیا ۔ ہارون نے کہا اگر میں دوزخی ہوں تو تم کو طلاق ۔غرض دونوں جدا ہو گئے ۔ چو نکہ خلیفہ کوزبیدہ سے بہت محبت تھی۔ اور زبیدہ بھی خلیفہ کو نہایت محبوب رکھتی تھی۔ اس لئے دونوں بے قرار ہوئے ۔ تما م علمائے کرام کو جمع کرکے فتوی طلب کیا ۔مگر سب چپ رہے اور کہنے لگے کہ سوائے خدا و ند کریم کے کوئی نہیں جانتا ۔ کہ خلیفہ دوزخی ہے یا بہشتی ۔ اس وقت آپ مجلس میں موجود تھے اور عمر بھی ابھی گیارہ سال کی تھی۔آپ نے کھڑے ہو کر کہا کہ اس مسئلہ کا جواب میں دیتا ہوں ۔ سب لوگ حیران رہ گئے ۔ کہ ایک بچہ کیا جواب دے سکتا ہے۔ تب ہارون نے آپ کے نزدیک سے پوچھا ۔تو آپ نے کہا ۔ کہ چونکہ آپ سائل ہیں ۔ اس لئے تخت سے نیچے اتر جائیں ۔ اور مجھ کو تخت پر جگہ دیں۔ تب میں جواب دوں خلیفہ نے ایسا ہی کیا ۔ جب آپ تخت پر بیٹھ گئے ۔ تو فرمایا تمہارے سوال کا جواب بعد میں دونگا ۔ پہلے تم میری بات کا جواب دو پوچھا کیا سوال ہے ۔ فرمایا کہ کیا کبھی کسی گنا ہ کے کرسکنے کی ہمت ہوتے ہوئے تم نے خو ف خدا سے اس گناہ کو ترک کیا۔ ہارون نے کہا کہ ہاں ۔ تب آپ نے فرمایا کہ میں حکم دیتا ہوں۔کہ تم بہشتی ہو۔تمام علمائے نے یہ سن کر کہا ۔کہ کس طرح اورکس حکم سے آپ نے فرمایا کہ قرآن کہتا ہے ۔واما من خاف مقام ربہ ونہی النفس عن الھویO فان الجنۃ ھی الماو ی

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…