جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شہید کون ہے

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امیر تیمور کی یہ عادت تھی کہ وہ جب کسی شہر کو فتح کرتا تو وہاں کے علماءکو اپنے دربار میں بلا کر کچھ خاص قسم کے سوالات کرتا۔ کیونکہ وہ عالموں کی بہت عزت کرتا تھا۔ اگر وہ کسی عالم سے سوال کرتا اور وہ ادھر ادھر کی مارتا یعنی کسی دلیل کے بغیر بات کرتا تو امیر تیمور اس کو قتل کروا دیتا تھا۔ چنانچہ جب اس نے حلب کو فتح کیا تو شہر میں قتل عام کرایا اور ہزاروں لوگوں کو گرفتار کر لیا۔

پھر علماءشہر کو قلعہ میں بلا کر اپنے سامنے بٹھایا اور اپنے درباری مولوی عبدالجبار بن علامہ نعمان الدین حنفی سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ ان علماءسے کہہ دیجئیے کہ میں ان سے ایک ایساسوال پوچھوں گا جو میں نےسمر قندی اور میرات کے عالموں سے بھی دریافت کیا مگر ان لوگوں نے اس کا شافی جواب نہیں دیا۔ لہٰذا ان علماءکی طرح یہ لوگ بھی میرے سوال کا گول مول جواب نہ دیں بلکہ صاف صاف وضاحت کے ساتھ جواب دیں اور ان علماءمیں جو سب سے زیادہ صاحب علم ہو وہی جواب دے۔ چنانچہ درباری عالم عبدالجبار نے کہا کہ ہمارے سلطان آپ لوگوں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ کل جنگ میں ہمارے اور تمھارے آدمی بکثرت قتل ہوئے تو آپ لوگ یہ بتائیں کہ ہماری فوج کے مقتولین شہید ہوئے یا تمھاری فوج کے؟یہ سوال سن کر تمام علماءگھبرا گئے۔ مگر علامہ ابن طمنہ جواب دینے کے لیے کھڑے ہوگئے۔ اور فرمایا کہ مجھے اس وقت ایک حدیث یاد آگئی ہے۔ ایک اعرابی حضور اکرمﷺ کی خدمت میں آیا اور عرض کیا کہ یارسول اللہ ایک شخص مال غنیمت کے لالچ میں جنگ کرتا ہے اور ایک شخص لڑتے ہوئے اور ناموری کے لئے قتال کرتا ہے اور ایک شخص خدا کی راہ میں کلمتہ اللہ کی بلندی کے لیے لڑتا ہے تو ان میں سے شہید کون ہے۔

تو حضوراکرمﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے خدا کی راہ میں اعلاءکلمتہ اللہ کے لیے جنگ کی وہی شہید ہے۔ لہٰذا اے بادشاہ ہماری فوج کے مقتولین ہوں یا آپ کی فوج کے۔ جنھوں نے خدا کی راہ میں کلمہ حق کی بلندی کی نیت سے جنگ کی ہو گی وہ شہید ہوں گے اور جو مال غنیمت یا نامواری کے لیے لڑتے ہوئے مارے گئے ہوں کے وہ شہید نہیں ہوں گے علامہ کا یہ مسکت اور شافی جواب سن کر امیر تیمور حیران رہ گیا اور بے اختیار تیمور کی زبان سے خوب!خوب! نکلا۔ پھر اُس نے تمام علما کو عزت سے جانے دیا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…