حاتم طائی ایک امیر، سخی آدمی گزرا ہے،حاتم طائی سے ایک مرتبہ کسی فقیر نے پانچ دینار مانگے تو اس نے اپنے نوکر سے کہا کہ اس کو پانچ سو دینار لا کر دے دو، نوکر بڑا حیران ہوا، کہنے لگا کہ جی پانچ دینار مانگے تھے، آپ نے پانچ سو دینار دینے کا حکم دے دیا، حاتم طائی نے کہا
تھا وہ مانگنے والے کا ظرف تھا اور یہ دینے والے کا ظرف ہے، اگر دنیا کا سخی پانچ مانگنے والے کو پانچ سو دے دیا کرتاہے تو وہ تو سب کا کریم آقا ہے، آج ہم جتنا مانگیں گے یقیناً ہمارے اندر کی تڑپ کو دیکھتے ہوئے وہ پروردگار پھر اپنی شان کے مطابق عطا کر دے گا ۔ ۔ ۔ ۔ !!



















































