بدھ‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2026 

موت کا وقت

datetime 6  جنوری‬‮  2019 |

کسی گاؤں کے قریب ایک نہر کی کھدائی ہو رہی تھی۔سینکڑوں مزدور دن رات مٹی کی کھدائی میں مصروف رہتے۔ ایک دن ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا: ہوا یوں کہ ایک دن ایک لڑکا چیخنے لگا :” سانپ، سانپ۔”مزدور دوڑے، مگر وہاں کچھ نہ تھا۔

جب اس لڑکے نے ایسا کئی بار کیا تو ٹھیکیدار نے سوچاکہ شاید یہ ناٹک کر رہا ہے، اسے بھوک لگ رہی ہے، یہ گھر جانا چاہتا ہے، اس کی حرکت سے کام کا بھی حرج ہورہا ہے۔چنانچہ اس نے لڑکے کو چھٹی دے کر گھر بھیج دیا اور دوسرے مزدور کام کرنے لگے۔ کچھ حصے کی کھدائی کے بعد مزدوروں کو ایک سوراخ نظر آیا۔انھیں یقین ہوگیا کہ اس بل میں ضرور سانپ موجود ہے۔ تھوڑا کھودنے پر واقعی ایک سانپ نکلا۔ مزدوروں کے پاس وہاں پھاوڑا کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ایک مزدور نے پھاوڑا مارا اور سانپ کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ ٹھیک اسی وقت ایک چیل آئی اور سانپ کے اگلے ٹکڑے کو لے اڑی۔ وہ لڑکا خوشی خوشی اپنے گھر جا رہا تھا۔ابھی وہ گھر کے قریب پہنچا ہی تھا کہ آسمان سے ایک ادھ کٹا زندہ سانپ اس کے اوپر گرا، جس نے اسے ڈس لیا اور وہ فوراً مرگیا۔یہ وہی سانپ تھا، مزدوروں نے جس کے دو ٹکڑے کر دیے تھے اور جس کے اگلے حصے کو چیل لے اڑی تھی۔ اس لڑکے کو سانپ وہاں بھی کاٹ سکتا تھا جہاں وہ نہر کی کھدائی کر رہا تھا، لیکن اللہ تعالی نے اس کی موت اس کے کچھ منٹ بعد اور اس کے گھر کے قریب لکھ دی تھی، پھر چند منٹ پہلے اور گھر سے دور کیسے آتی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…