جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

سفر کے دوران اگر پاسپورٹ گُم ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے؟پڑھئے اہم معلومات

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)اگر کسی دوسرے ملک کے سفر کے دوران پاسپورٹ گُم ہوجائے تو سنگین مسائل پیدا ہوجاتے ہیں اور دیار غیر میں انسان مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔ اپنے اوسان قائم رکھیں یاد رکھیں کہ دنیا کا خاتمہ نہیں ہوگیا جوآپ اس قدر پریشان ہیں بلکہ اپنے اعصاب پر قابو پائیں۔ یاد کریں کہ آخری بار کہاں دیکھا تھا یہ یاد کرنے کی کوشش کریں کہ آخری بار آپ نے پاسپورٹ کہاں رکھا تھا۔

کہیں چائے یا کافی پیتے ہوئے تو ریسٹورنٹ میں نہیں بھول آئے۔ سوشل میڈیا کی مدد حاصل کریں اپنی تصویر کے ساتھ  فیس بک یا ٹویٹر پر سٹیٹس اپ ڈیٹ کریں۔اگر آپ کی قسمت اچھی ہوئی تو کوئی نہ کوئی آپ کی مدد کو آجائے گا۔ پولیس رپورٹ آپ کو پہلی فرصت میں پولیس سٹیشن جاکر پاسپورٹ گمشدگی کی رپورٹ درج کروانی ہے تاکہ اس کی مدد سے آپ دوسرے پاسپورٹ یا ایمرجنسی پرمٹ کے حصول کے لئے کام شروع کرسکیں۔ اپنے ملک کی ایمبیسی جائیں اس پولیس رپورٹ کی کاپی ایمبیسی یا قونصلیٹ میں پیش کریںاور ایمرجنسی پرمٹ کے لئے اپلائے کریں۔اس پرمٹ کوملنے کے بعد آپ اپنے ملک کو جاسکیں گے۔ پاسپورٹ سائز تصاویر بنوائیں جب آپ ایمبیسی جائیں گے تو عین ممکن ہے کہ عملہ آپ سے تصاویر کا مطالبہ کریں لہذا اپنی تصاویر اترواکر ہی ایمبیسی کا رخ کریں۔ ایمرجنسی فیس اپنے پاس کچھ رقم کا انتظام رکھیں کیونکہ آپ کو پاسپورٹ یا ایمرجنسی پرمٹ کے لئے فیس دینی ہوگی۔ نکلنے کا ویزہ ممکن ہے کہ جس ملک میں آپ ٹھہریں ہوں وہاں سے نکلنے کے لئے آپ کو ایگزٹ ویزہ درکارہو لہذا اس کی فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔ اپنی فلائیٹ تبدیل کروائیں اگر آپ نے دو چار دن کے اندر سفر کرنا ہے تو اپنی فلائیٹ کو تبدیل کروادیں کیونکہ اب آپ کو زیادہ وقت لگے گا۔ سب سے اہم کام جب بھی اپنا بیرون ملک سفر شروع کریں تو پاسپورٹ کی ایک فوٹو کاپی اور ایک سکین کاپی اپنے ای میل میں رکھیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورت کا مقابلہ کیا جاسکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…