اگر مرد کسی لڑکی کو دیکھے بغیر انٹرنیٹ پر بات کرے تو لفظوں کے اثرات دل پر پڑتے ہیں، انٹرنیٹ ایک ایسی دنیا ہے جہاں ایک شرابی خودکو پارسا بنا سکتا ہے، زانی ایک شریف انسان بن سکتا ہے، غرض کوئی نہیں جان پاتا کہ دوسری طرف بیٹھا انسان کیسا ہے، مہنگائی کے اس دور میں جہاں شادیاں کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے وہاں لڑکیوں اور لڑکوں میں بھی ایک تبدیلی یہ آئی کہ محبت کی ریشو میں اضافہ ہوگیا ہے،
پہلے کچھ لوگوں کو محبت ہوتی تھی لیکن اب چند ہی لوگ ہوں گے جن کی کوئی گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ نہیں ہے۔ انٹرنیٹ نے جہاں لوگوں کو قریب کیا وہاں فلرٹ، دھوکہ بھی زیادہ ہوگیا، اکثر دیکھنے میں آیاہے کہ لڑکیاں، لڑکوں کی چکنی چپڑی باتوں میں آ کر دل دے بیٹھتی ہیں اور جب دل پوری طرح بے قابو ہو جاتا ہے تو لڑکا کسی اور لڑکی کے ساتھ شروع ہو جاتا ہے اور لڑکی محبت کو دھوکہ سمجھ کر ساری زندگی مرد کو طعنے دیتی رہتی ہے اور اپنی زندگی خراب کردیتی ہے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ لڑکیاں اپنی عزت ہی گنوا بیٹھتی ہیں اور بعد میں پچھتاتی ہیں، آج کل موبائل میں ایسے سافٹ وئیرز ہیں کہ ہر کال ریکارڈ ہو جاتی ہے، جب ہم وڈیو کیمرے سے بات کرتے ہیں تو وڈیو ریکارڈ ہو جاتی ہے، نوجوان لڑکیاں محبت میں اپنا سب کچھ وار دیتی ہیں اور لڑکے پھر انہیں بلیک میل کرتے پھرتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن اگر ایسی ہی غلطیوں کا مرد ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں، اس لیے لڑکیوں کو مردوں کی نسبت بہت احتیاط سے کام لینا چاہیے، یہ معاشرہ ہمیشہ عورت کو ہی قصور وار ٹھہراتا ہے، اس لیے لڑکیوں کو اپنا تعلق سوچ سمجھ کر بنانا چاہیے، چاہے دوست ہو یا محبوب ہو ایک بار عزت چلی گئی تو پھر لوٹ کر نہیں آئے گی۔