ساری رات فون پر باتیں، پہلے تجسس کی انتہا، ہر مسیج بیپ پر دل کا دھڑکنا، ماں اگنور، باپ اگنور، پروفیشنل لائف اگنور پھر ملاقاتیں، رنگین نظارے پھر لڑائی، جھگڑے کی شروعات پھر بریک اپ پھر پیچ اپ دو ماہ بعد پھر بریک اپ پھر پیچ اپ، پھر اداسی کا اشتہار بن کے پھرنا لوگوں
کو اپنی وفا اور اس کی بے وفائی کے قصے سناتے رہنا، سونے جیسے قیمتی وقت کو مٹی میں ملا دینا پھر بریک اپ پھر پیچ اپ، پہلے جینے مرنے کی قسمیں کھانا پھر آخر میں اک دوسرے کو بدکردار کہہ کر اور گالیاں دے کر راستے الگ کر لینا، اللہ ہی محفوظ رکھے ایسی محبت سے۔