جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کی تین سب سے بڑی سچائیاں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہتے ہیں ایک بادشاہ نے اپنے وزیرکو آدھی سلطنت دینے کو کہا. لیکن ساتھ ہی کچھ شرائط بھی عائد کر دیں. وزیر نے لالچ میں آ کر شرائط جاننے کی درخواست کی۔ بادشاہ نے شرائط ۳ سوالوں کی صورت میں بتائیں۔سوال نمبر ۱: دنیا کی سب سے بڑی سچائی کیا ہے؟سوال نمبر ۲: دنیا کا سب سے بڑا دھوکا کیا ہے؟سوال نمبر ۳: دنیا کی سب سے میٹھی چیز کیا ہے؟بادشاہ نے اپنے وزیر کو حکم دیا کہ وہ ان تین سوالوں کے جواب ایک ہفتہ کے اندر اندر بتائے بصورت دیگر سزائے موت سنائی جائے گی.

وزیر نے پہلے دنیا کی بڑی سچائی جاننے کے لئے ملک کے تمام دانشوروں کو جمع کیا اور ان سے سوالات کے جواب مانگے۔انہوں نے اپنی اپنی نیکیاں گنوائیں لیکن کسی کی نیکی بڑی اور کسی کی چھوٹی نکلی لیکن سب سے بڑی سچائی کا پتہ نہ چل سکا۔ اس کے بعد وزیر نے دنیا کا سب سے بڑا دھوکا جاننے کی لئے کہا تو تمام دانشور اپنے دئیے ہوئے فریب کا تذکرہ کرتے ہوئے سوچنے لگے کہ کس نے کس کو سب سے بڑا دھوکا دیا لیکن وزیر اس سے بھی مطمن نہیں ہوا اور سزائے موت کے خوف سے بھیس بدل کر وہاں سے فرار ہو گیا۔ چلتے چلتے رات ہو گئی. اس دوران اس کو ایک کسان نظر آیا جو کھرپی سے زمین کھود رہا تھا. کسان نے وزیر کو پہچان لیا. وزیر نے اس کو اپنی مشکل بتائی جسے سن کر کسان نے وزیر کو اس کے سوالوں کے جواب کچھ یوں دیے.دنیا کی سب سے بڑی سچائی موت ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا دھوکا ذندگی ہے۔ تیسرے سوال کا جواب دینے سے پہلے کسان بولا کے اگر میں تمہارے سارے سوالوں کے جواب بتا دوں تو مجھے کیا ملے گا؟سلطنت تو تمہارے ہاتھ آئے گی۔ یہ سن کر وزیر نے اپنے بیس گھوڑوں کی پیشکش کی اور اسے اصطبل کا نگران بنانے کی پیشکش بھی۔ کسان نے یہ سن کر انکار کر دیا۔ وزیر نے سوچا یہ تو آدھی سلطنت کا خواب دیکھ رہا ہے. وہ چل دیاتو کسان بولا آج بھاگ گئے تو پوری زندگی بھاگتے رہو گے

اور بادشاہ کے بندے تمہارا پیچھا کرتے رہے گے۔ یہ سن کر وزیر پلٹا اور آدھی سلطنت کی پیشکش کر دی۔ لیکن کسان نے انکار کر دیا. اتنے میں ایک کتا آیا اور اور پیالے میں رکھے دودھ میں سے آدھا پی کر چل دیا. کسان بولا مجھے آدھی سلطنت نہیں چاہیے بس تم یہ کتے کا بچا ہوا دودھ پی لو تو میں تمہارے سوال کا جواب دے دوں گا. یہ سن کر وزیر تلملا گیا مگر اپنی موت اور جاسوسوں کے ڈر سے اس نے دودھ پی لیا اور اپنے تیسرے سوال کا جواب مانگا. کسان نے کہا کہ دنیا کی سب سے میٹھی چیز انسان کی غرض ہے جس کے لئے وہ ذلیل ترین کام بھی کر جاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…