مسٹر اللہ دتہ اپنے سیکرٹری کو کہتا ہے ، آنے والے ہفتے کے دن میں کراچی جا رہا ہوں ، تم میرے ساتھ چلو گی دو دن کا ٹرپ ہے۔سیکریٹری اپنے شوہر کو بتاتی ہے کہ ہفتہ اتوار میں گھر پر نہیں ہوں ، تم کھانے پینے کا انتظام خود ہی کر لینا۔اسکا شوہر اپنی ایک دوست کو فون کرتا ہے کہ ہفتے کی رات کو گھر پر آ جانا مل کر کھائیں پکائیں گے۔شوہر کی وہ دوست کسی بچے کوٹویشن پڑھاتی تھی اس نے بچے کو فون کیا کہ اس ویک اینڈ پرمیں نہیں آ سکوں گی اس لئے ٹویشن سے
‘‘ چھٹی’’ !!۔وہ بچہ خوش ہو کر اپنے دادے اللہ دتے کو فون کرتا ہے۔دادو ، اس ویک اینڈ پر میں اپ کے ساتھ آ سکتا ہوں ،اللہ دتہ خوش ہو کر اپنی سیکرٹری کو فون کرتا ہے ، بزنس ٹور کینسل !۔ سیکرٹری اپنے شوہر کو فون کرتی ہے ، بزنس ٹور کینسل۔ شوہر اپنی دوست کو فون کرتا ہے ، ویک اینڈ کا کھانا پینا کینسل۔ شوہر کی دوست بچے کو فون کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یعنی کہ دنیا گول ہی نہیں گول مگول ہے