منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

آنکھ نکال کر اُس عورت کے پیچھے پھینک دی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

ایک دفعہ حضرت عیسٰی علیہ السلام بارش کی دعا مانگنے کے لئے نکلے۔ جب آپ علیہ السلام صحرا میں پہنچے تو اعلان فرمایا کہ میرے ساتھ ایسا شخص نہ آئے جس نے کوئی گناہ کیا ہو۔ یہ سن کر سوائے ایک شخص کے سب پلٹ گئے۔ حضرت عیسٰی علیہ السلام نے اس سے پوچھا تم نے کوئی گناہ نہیں کیا؟

اس نے جواب دیا: حضور! مجھے اپنا کوئی گناہ یاد نہیں سوائے اس کے کہ ایک دن میں نماز پڑھ رہا تھا پاس سے ایک عورت گزری تو میں نے اُسے اِس آنکھ سے دیکھا، اس کے گزر جانے کے بعد ندامت مجھے پر غالب آئی اور میں نے انگلی سے وہ آنکھ نکال کر اُس عورت کے پیچھے پھینک دی۔ یہ سن کر حضرت عیسٰی علیہ السلام نے فرمایا تم اللہ عزوجل سے دعا کرو میں تمھاری دعا پرتمھاری دعا پر آمین کہوں گا۔ جب انہوں نے دعا مانگی تو آسمان پر بادل چھا گئے بارش برسنے لگی اور لوگ سیراب ہو گئے ۔(سبحان اللہ )(احیاء العلوم جلد اول)آج کے دور میں تو یہ حال ہو چکا ہے کہ ہم کسی کی ماں، بہن ، بیٹی پر بری نظر ڈالنے کو گناہ سمجھتے ہی نہیں۔ اس وقت ایک لمحہ کے لئے بھی یہ نہیں سوچتے کہ ہماری بری نظر اللہ عزوجل کی ناراضگی کا باعث بان سکتی ہے۔ کسی کی ماں، بہن بیٹی پر بری نظر ڈالنے سے پہلے صرف اتنا سوچ لیا جائے کہ اگر یہی کام کوئی اور ہماری اپنی ماں بہن یا بیٹی کے لئے کرے گا تو ہمیں کیسا لگے گا۔.

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…