پیر‬‮ ، 30 جون‬‮ 2025 

یہ کسی جج کی اپروچ نہیں ہونی چاہیے

datetime 21  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک قاضی نے اپنے شاگردوں کا امتحان لینے کے لئے ان کے سامنے ایک مقدمہ رکھا اور ان کو اپنی رائے لکھنے کو کہا۔ ایک شخص کے گھر مہمان آئے۔ اس نے ان کی خاطر مدارات کی۔ اپنے ملازم کو دودھ لینے بھیجا تاکہ مہمانوں کے لیے کھیر بنائی جائے۔ ملازم دودھ کا برتن سر پر رکھے آرہا تھا کہ اوپر سے ایک چیل گذری جس کے پنجوں میں سانپ تھا۔ سانپ کے منہ سے زہر کے قطرے نکلےجو دودھ میں جاگرے۔

مہمانوں نے کھیر کھائی تو سب ہلاک ہوگئے۔ اب اس کا قصوروار کون ہے۔ پہلے شاگرد نے لکھا کہ یہ غلطی ملازم کی ہے اسے برتن ڈھانپنا چاہیے تھا۔ لہذا مہمانوں کا قتل اس کے ذمہ ہے اسے سزا دی جائے گی۔۔۔ قاضی نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ملازم کو برتن ڈھانپنا چاہیے تھا۔ لیکن یہ اتنا بڑا قصور نہیں کہ اسے موت کی سزا دی جائے۔ دوسرے شاگرد نے لکھا اصل جرم گھر کے مالک کا ہے اسے پہلے خود کھیر چکھنی چاہیے تھی۔ پھر مہمانوں کو پیش کرنی چاہیے تھی۔ قاضی نے یہ جواز بھی مسترد کر دیا۔ تیسرے نے لکھا یہ ایک اتفاقی واقعہ ہے۔ مہمانوں کی تقدیر میں مرنا لکھا تھا۔ اس میں کسی کو سزا وار قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ قاضی نے کہا کہ یہ کسی جج کی اپروچ نہیں ہونی چاہیے۔ جج اگر مقدمات تقدیر پر ڈال دے گا تو انصاف کون کرے گا۔ چوتھے نے کہا کہ سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ یہ سارا منظر دیکھا کس نے۔کس نے چیل کے پنجوں میں سانپ دیکھا۔ کس نے سانپ کے منہ سے زہر نکلتا دیکھا۔ اگر اس منظر کا گواہ ملازم ہے تو وہ مجرم ہے۔ اگر گواہ مالک ہے تو وہ مجرم ہے۔ اور اگر کوئی گواہ نہیں تو جس نے یہ کہانی گھڑی ہے وہ قاتل ہے۔ قاضی نے اپنے چوتھے شاگرد کو شاباش دی اور صرف اسے منصب قضا کا اہل قرار دیا



کالم



سٹوری آف لائف


یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…