پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

اللہ تعالیٰ نے مکھی کو کیوں پیدا فرمایا؟

datetime 19  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہتے ہیں کہ خراسان کا ایک بادشاہ شکار کھیلنے کے بعد واپس آکر اپنے تخت پر براجمان تھا ، تھکاوٹ کی وجہ سے اس کی آنکھیں بوجھل ہو رہی تھیں ، بادشاہ کے عقب میں اس کا ایک غلام بھی کھڑا تھا۔ بادشاہ کی جب بھی اپنے آرام دہ تخت پر آنکھ لگتی تو کہیں سے

ایک مکھی آکر اس کے ناک پر بیٹھ جاتی اور نیند اور بے خیالی کی وجہ سے وہ مکھی کو مارنے کی کوشش کرتا اور اس طرح اس کا ہاتھ اس کے چہرے پر جا لگتا جس سے وہ جھنجھلا جاتا۔ آخر اس نے اپنے غلام کو مخاطب کرتے ہوئے اس سے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مکھی کو پیدا کیا۔ غلام عقلمند تھا ، اس نے بادشاہ کا سوال سن کر جواب دیا کہ بادشاہ سلامت اللہ تعالیٰ نے مکھی کو اس لئے پیدا فرمایا ہے کہ بادشاہوں اور شہنشاہوں کو یہ احساس ہوتا رہے کہ ان کا زور کئی مرتبہ ایک مکھی پر بھی نہیں چلتا اور اللہ تعالیٰ زمینی بادشاہوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ دیکھو تم میری بنائی ہوئی ایک مکھی کو قابو نہیں کر سکتے پھر تم کیسے میرا مقابلہ کر سکتے ہو، میرا تو اختیار زمینوں ، آسمانوں اور اس میں موجود ہر شے پر چلتا ہے۔ کہتے ہیں بادشاہ کو اس غلام کی بات اتنی پسند آئی کہ اس نے اسے آزاد کر کے اپنا مشیر مقرر کر لیا۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…