سکھ خوشی کا نام نہیں ،غم اور خوشی دونوں سے بے نیاز ہونے کا نام ہے۔ ہنسی مذاق کرنے اور کسی کی دل آزاری کرنے میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے اور بہت سے لوگ اس چھوٹی سی لائن کو بہت جلدی کراس کر جاتے ہیں
اور انہیں احساس تک نہیں ہوتا۔ بحث کے دوران جب کسی کا راز فاش ہونے کا ڈر ہو تو اپنی ہار مان لو کہ بحث میں تم پھر کبھی جیت جاؤ گے مگر راز خدا کی اور لوگوں کی امانت ہوتے ہیں‘ اعتبار ہار دیا تو کبھی کچھ جیت نہ پاؤ گے