دنیا میں ہر چیز بہانے سے ملتوی کی جاسکتی ہے مگر تقدیر اور موت نہیں۔ قوم اور ملک کو بدطینت اور بدکردار حکم رانوں سے زیادہ کوئی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ تم زندگی میں چار چیزوں سے
بلند مقام حاصل کرسکتے ہو:1۔ نیک گفتاری، 2۔ بلند کردار، 3۔ خلوصِ نیت اور 4۔ نیک لوگوں کی صحبت۔ جو شخص تم سے بے رغبتی کا مظاہرہ کرے اس سے ملنے کا سوچنا بھی باعثِ ذلتِ نفس ہے۔ ارسطو