منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا کا امیر ترین شخص ’’وجے پت‘‘ کس طرح اپنے ہی بیٹے کے ہاتھوں کوڑی کوڑی کا محتاج ہو گیا؟ انتہائی سبق آموز رپورٹ!!

datetime 15  اگست‬‮  2017 |

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا مکافات عمل ہے، انسان سے اگر دنیا میں کوئی غلطی ہوتی ہے تو اسے اس کا خمیازہ دنیا و آخرت دونوں میں بھگتناپڑتا ہے، بسا اوقات انسان سے انجانے میں ایسی غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں جس کی سنگین سزا دنیا میں ہی دے دی جاتی ہے۔ایسا ہی

ایک سبق آموز قصہ وجے پت سنگھانیا کا ہے۔ وجےپت سنگھانیا کا شمار بھارت کے امیر ترین افراد میں ہوتا تھا۔ وجے پت سنگھانیا 12ہزار کروڑ روپے کے مالک ایک امیر ترین بھارتی شہری تھے۔ وجے پت سنگھانیا نے ہر باپ کی طرح اولاد سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنی تمام جائیداد اپنے بیٹے کے نام کر دی ، ناخلف بیٹے نے باپ کی پوری جائیداد ہتھیانے کے بعد اپنے ہی والد کو کوڑی کوڑی کا محتاج کر دیا۔ بھارت کےتیسرے بڑے بزنس برانڈ Raymondکے مالک وجے پت سنگھانیا ایک زمانے میں لندن سے خود جہاز اڑا کر بھارت پہنچ گئے تھےاور اس وقت یہ اجازت صرف چند لوگوں کو حاصل تھی، آج وہی وجے پت سنگھانیا ممبئی کی سڑکوں پر کسمپرسی کی حالت میں جوتے چٹخاتے پھر رہے ہیں جنہیں دیکھ کر پورا شہر سکتے کی سی حالت میں آجاتا ہے۔ وجے پت سنگھانیا کے بیٹے نے جب ان کے تمام کاروبار کی کمان سنبھالی تو ان کے برے دن شروع ہو گئے، وجے سنگھانیانے اپنے بیٹے گوتم سنگھانیا کو بے بہا دولت تو دیدی لیکن انہیں تربیت نہ دے سکے۔ نتیجہ یہ نکلا کہ نا خلف بیٹے نے باپ کو کوڑی کوڑی سے محتاج کر دیا اور وجے شہر کے ایک متوسط علاقے میں کرائے کے فلیٹ پر رہنے لگے۔وجے پت سنگھانیا کے ساتھ ہونے والے واقعات سے قبل ایسے ہی حالات ان کے بھائی کے انتقال کے بعد ان کے خاندان کے ساتھ پیش آئے ، اب وجے پت سنگھانیا، ان کی بھابی اور بچے مل کر گوتم سنگھانیا کیخلاف قانونی جنگ کا اعلان کر چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…