جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

سقراط

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیسے نظر آنا چاہتے ہو، ویسے بن جاؤ۔سقراط….. دانا وہ شخص ہے جس کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو۔ * دوست کے ساتھ برتاؤ اس طرح کرو کہ کس کو ثالثی کی ضرورت محسوس نہ ہو اور ہو بھی تو تمہیں شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ * صرف باتوں ہی میں دانا نہ بنو بلکہ اپنے قول و فعل سے دانائی ثابت بھی کرو۔ * اچھی بات کے حصول کے لیے بْری بات کو ذریعہ اور وسیلہ مت بناؤ۔ * نیکی یہ ہے کہ امداد کے مستحق افراد کی مدد کے لیے ان کی درخواست کا انتظار نہ کیا جائے۔

* خدا سے ایسی باتو کی آرزو مت رکھو جو پائیدار نہیں، وہ چیز مانگو جو مستقل ہو۔ * عقل مندی اور دانش وری یہ نہیں کہ لذتوں سے خوش اور پریشانیوں پر ملول ہوجائے۔ * اگر تمہاری صورتاگر تمہاری صورت خراب ہے تو کام اچھے کرو تاکہ لوگ تمہارے اعمال کی وجہ سے اچھا کہیں۔ * اگر تمہاری صورت اچھی ہے تو بْرے اعمال کی وجہ سے خراب نہ کرلو۔ * خدا کا بندے پر سختی کرنا اس بات کی نشاندہی ہے کہ خدا تعالیٰ اس کو ادب سکھانا چاہتا ہے ناکہ اپنا غصہ اتارنے کے لیے۔ * اپنے لب و لہجے میں غصے کی مقدار بس اتنی ہی رکھو جتنی مقدار آٹے میں نمک کی ہوتی ہے۔ * اہل علم کا امتحان ان کے کثرت علم پر نہیں ہوتا بلکہ ان کو دیکھو کہ وہ فتنوں سے پہلو کس طرح بچا پاتے ہیں۔ * علم کے حصول میں شرمندگی محسوس نہ کرو، کیوں کہ جہالت شرمندگی سے بڑی بلاء4 ہے۔* بد ترین حاجت وہ ہے کہ ایک کریم النفس شخص سلیم الطبع شخص کے آگے پیش کرے اور حاجت روی نہ ہو۔ * تمہارا فخر یہ ہے کہ تم کسی بات پر بھی فخر نہ کرو اور اپنے آپ کو کم تر سمجھو حالاں کہ کمتر نہ ہو۔ * لوگوں سے مشورہ نہ لینے سے انسان بہت سے نقصانات اٹھاتا ہے۔ * جو شخص آدم بے زار ہو تو اس سے ملو اور جو شخص لوگوں سے ملنے کا عادی ہو تو اس سے کنارہ کش ہوجاؤ۔ * مجھے بڑا دْکھ ہوتا ہے کسی ایسے محتاج کو دیکھوں جو پہلے دولت مند تھا۔* اپنے عزیزوں اور رشتے

داروں کی ذلت و خواری پر خوشی نہ مناؤ بلکہ عبرت حاصل کرو۔ * اس عالم پر تباہی ہے جس پر جاہل افسوس کریں۔ * جب تم کسی کی شخصیت کو پرکھنا چاہو تو اس سے مشورے کرو، تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ اس کا میلان کس طرف ہے۔ * کم زور ترین وہ انسان ہے جو اپنا راز مخفی نہ رکھ سکے۔ * طاقت ور وہ آدمی ہے جو اپنے غم و غصے پر قابو پاسکتا ہو۔ * صبر یہ ہے کہ تْو مفلسی و ناداری میں صبر کرے۔ * قناعت یہ ہے کہ جو رزق تمہیں ملے اس پر راضی رہو۔افلاطون

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…