منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نایاب سرخ چاند والے گرہن کیلئے تیار ہو جائیں جو لگ بھگ دنیا کا ہر فرد دیکھ سکے گا

datetime 15  اگست‬‮  2025 |

کراچی (نیوز ڈیسک) اس سال کا دوسرا اور منفرد چاند گرہن 7 ستمبر کو رونما ہوگا، جب آسمان پر “بلڈ مون” کا شاندار نظارہ دیکھنے کو ملے گا۔ اس موقع پر چاند کی رنگت سرخ ہو جائے گی، جو کہ قدرتی منظرناموں میں ایک یادگار لمحہ تصور کیا جاتا ہے۔ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کی یہ سرخی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان حائل ہو جاتی ہے اور چاند زمین کے سائے کے سب سے گہرے حصے سے گزرتا ہے۔ اس دوران سورج کی براہِ راست روشنی چاند تک نہیں پہنچتی، اور زمینی فضا سے گزرنے والی روشنی میں نیلے رنگ کی نسبت لال روشنی زیادہ مڑ کر چاند تک پہنچتی ہے، جس سے وہ سرخ دکھائی دیتا ہے۔

اسی وجہ سے اس منظر کو “بلڈ مون” کہا جاتا ہے۔ٹائم اینڈ ڈیٹ ویب سائٹ کے مطابق، 7 ستمبر کا یہ مکمل چاند گرہن دنیا کی 77 فیصد آبادی یعنی 7 ارب سے زائد افراد دیکھ سکیں گے، اور یہ حالیہ تاریخ کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے گرہن میں شمار ہوگا۔ مکمل گرہن کا دورانیہ تقریباً 82 منٹ ہوگا، جو کہ ایک خاص بات ہے کیونکہ مکمل چاند گرہن اوسطاً ہر 18 ماہ بعد ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

یہ گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 28 منٹ پر شروع ہوگا اور رات ایک بج کر 55 منٹ پر ختم ہوگا، جب کہ اس دوران 82 منٹ تک مکمل گرہن کا مرحلہ جاری رہے گا۔ ایشیا میں پاکستان، بھارت، چین اور جاپان اس مظہر کو دیکھنے کے لیے بہترین مقامات ہوں گے، جب کہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، یورپ اور دیگر خطوں میں بھی یہ منظر واضح طور پر نظر آئے گا۔یاد رہے کہ 2025 کا پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو ہوا تھا، مگر پاکستان میں اسے نہیں دیکھا جا سکا کیونکہ یہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہو کر سہ پہر 3 بجے اختتام پذیر ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…