جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

ایبٹ آباد ، موسلا دھار بارش سے اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی

datetime 14  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایبٹ آباد(این این آئی)خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے مختلف حصوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی، اچانک آنے والے سیلاب نے ٹریفک کے بہاؤ کو شدید متاثر کیا اور بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا۔رپورٹ کے مطابق جون سے ستمبر تک جاری رہنے والے مون سون کے دوران ہر سال خطے کے مختلف حصوں میں بارشیں ہوتی ہیں تاہم رواں سال جون سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے پچھلے ایک ماہ میں ملک بھر میں تباہی مچا دی۔

حالیہ بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے مختلف واقعات ریکارڈ کیے گئے جن میں نہ صرف املاک کو نقصان پہنچا بلکہ کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔جمعرات کو ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث ایبٹ آباد شہر کے اندر قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) متعدد مقامات پر بند ہو گئی، جس سے مسافروں کئی گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسے رہے۔مقامی حکام کے مطابق ضلع کے تمام بڑے نالے اور چشمے، دریا بہہ جانے سے قریبی رہائشیوں کیلئے خطرناک حالات پیدا ہو گئے ، جبکہ بالائی آبی گزرگاہوں سے اچانک پانی کے تیز بہاؤ نے نچلی آبادی والے علاقوں کو ڈبو دیا اور ملبہ کے کے ایچ پر بہا لایا۔ریسکیو اور امدادی ٹیمیں، ٹریفک پولیس کے ساتھ، سڑک صاف کرنے اور پھنسے ہوئے مسافروں کی مدد کیلئے پہنچ گئیں۔ایبٹ آباد میں بارش کے دوران ایک رہائشی مکان کی چار دیواری قریب کھڑی گاڑی پر گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، دونوں زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت کو مستحکم بتایا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق یہ دیوار مسلسل بارش کے باعث کمزور ہو چکی تھی اور اچانک گر کر گاڑی پر گرگئی جس سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا،مقامی رہائشیوں نے سڑکوں اور بازاروں میں شدید پانی بھر جانے کی اطلاع دی، جس سے دکانوں اور گھروں کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی علاقوں میں بارش سے متعلق نقصانات کے باعث بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔حکام نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر اْن راستوں پر جو سیلاب سے متاثر ہونے کا خطرہ رکھتے ہیں، اور پانی کے بہاؤ والے راستوں کے قریب نہ جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…