جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

datetime 15  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے اپنی تازہ پیش گوئی میں بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں خیبرپختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمے کے مطابق آج رات بالائی خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور قریبی پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے، جبکہ ہفتے کے روز بھی بالائی خیبرپختونخوا، پوٹھوہار ریجن اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز بارش کی توقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ کل شام یا رات کے وقت شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوبی پنجاب اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ حالیہ بارشوں کے باعث بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔ تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کچے مکانات، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔آئندہ 24 گھنٹوں میں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس والا رہے گا، تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا، خوشاب اور قریبی علاقوں میں جزوی بادل چھائے رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کل شام یا رات کو لیہ، بھکر، ملتان، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی بارش کا امکان ہے۔سندھ میں تھرپارکر، عمرکوٹ، مٹھی، بدین، دادو، میرپورخاص اور کراچی کے مختلف حصوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان میں ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، ڈیرہ بگٹی، نصیر آباد، خضدار، آواران اور لسبیلہ میں بھی جزوی بادل اور چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا کے لوئر دیر میں 98 ملی میٹر اور مالم جبہ میں 76 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر کے کوٹلی میں 44 ملی میٹر، جبکہ اسلام آباد کے سید پور میں 45 ملی میٹر بارش ہوئی۔ درجہ حرارت کے لحاظ سے دالبندین اور نوکنڈی میں سب سے زیادہ 43 ڈگری، جبکہ سبی اور دادو میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…