جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

عمران خان پاگل اوپر سے پٹھان

datetime 12  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیسے جانور برابر نہیں ہو سکتے ویسے انسان بھی برابر نہیں، مقدس ہستیوں کے علاوہ انسان کی عقل ، مقاصد اور نیت اسے اعلیٰ و ارفع بناتی ہے، عمران خان نے آج تک جس کام میں ہاتھ ڈالا اسے پورا کیا، اس نے کرکٹ ورلڈ کپ کو منزل بنایا اور جیتا، دنیا بھر کے لوگوں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں اتنا بڑا کینسر کا خیراتی ہسپتال نہیں بن سکتا،

اس نے اپنی تمام دولت دے کر بین الاقوامی بھکاری بن کر ہسپتال کیلئے چندہ جمع کیا اور پھر دنیا نے دیکھا کہ اس نے شوکت خانم کینسر ہسپتال بنا کر دکھایا، ایک تو عمران خان پاگل اوپر سے پٹھان جس دن وزیراعظم ہائوس میں قدم رکھا اسی دن کرپشن ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ خود کرپٹ نہیں، پاکستان کے معروف کالم نگار حسن نثار کا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زبردست خراج عقیدت ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کالم نگار حسن نـثار نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چند سال پہلے پاکستان تحریک انـصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن سابق صدر اور ملک کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے تقابلی جائزے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے جانور برابر نہیں ہو سکتے ویسے انسان بھی برابر نہیں ۔ مقدس ہستیوں کو اگر ایک طرف رکھ دیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ عقل، مقاصد اور نیت انسان کو اعلیٰ و ارفع بناتی ہے۔ ان کا کہنا تھا عمران خان کوئی مقرر نہیں مگر ان کی نیت اور مقاصد کے حصول کی لگن انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔ انہوں نے آج تک جس کام میں ہاتھ ڈالا اسے پورا کیا۔ عمران خان نے ورلڈ کپ کو اپنی منزل بنایا اور جیت کر دنیا کو حیران کر دیا۔ دنیا بھر کے لوگوں، ڈاکٹروں نے کہا کہ پاکستان جیسے ملک میں اتنا بڑا کینسر کا خیراتی ہسپتال

نہیں بن سکتا، اس نے اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے نہ صرف اپنے کروڑوں روپے دان کئے بلکہ بین الاقوامی بھکاری بن گیا، اپنی ذات کو مسمار کرکے جھولی پھیلا کر بھیک مانگی اور شوکت خانم ہسپتال تعمیر کر کے دکھا دیا۔ حسن نـثار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمیشہ ڈلیور کیا۔ انہوں نے مقاصد پر نظر رکھی اور جب وہ کرکٹ کپتان تھے تو اپنے کزن، مینٹور،

دوست ماجد خان تک کو پرفارم نہ کرنے پر ٹیم سے نکال باہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاگل اور اوپر سے پٹھان جس دن وزیراعظم ہائوس میں قدم رکھا اس دن کرپشن ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ خود کرپٹ نہیں، اسے آزمایا نہیں گیا اسے آزمایا جائے اور اگر وہ بھی باقیوں کی طرح نکلے تو اسے بھی نشان عبرت بنا دیا جائے۔ حسن نـثار کے کپتان بارے سنہری اور یادگار الفاظ انہی کی زبان سنئیے۔۔انہوں نے مزید کیا کہا۔۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…