منگل‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2026 

گوگل کی شہزادی

datetime 21  جولائی  2017 |

سافٹ ویئر کی دنیا میں یہ ایک مسلمہ حقیقت سمجھتی جاتی ہے کہ ’’ہر چیز کو ہیک کیا جاسکتا ہے‘‘ لیکن گوگل کی سافٹ وئیر پراڈکٹس کے متعلق یہ خطرہ نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے۔ اربوں انٹرنیٹ صارفین گوگل پراڈکٹس کو بے فکری کے ساتھ استعمال کرتے ہیں،

اور اگر اس اعلیٰ ترین معیار کا کریڈٹ کسی ایک فرد کو سب سے زیادہ جاتا ہے تو وہ ’گوگل کی شہزادی‘ پریسا تبریز ہیں، جو گوگل کروم برا?زر کیلئے ہیڈ آف پراڈکٹ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔پریسا 2007 میں گوگل کا حصہ بنیں۔ ان کی عمر34 سال ہے لیکن وہ عالمی شہرت یافتہ سافٹ ویئر سکیورٹی ایکسپرٹ کی پہچان بناچکی ہیں۔ان کی ٹیم نے گوگل کروم کی سکیورٹی میں بے شمار خامیاں دریافت کرکے انہیں دور کیا ہے۔ عام طور پر وہ کسی بھی ہیکر سے پہلے ہی خود خامیوں کا پتہ چلالیتی ہیں اور ان کا توڑ بھی کرلیتی ہیں۔ جب 2012ء4 میں جریدے فوربز نے آئی ٹی کی دنیا میں 30 سال سے کم عمر ممتاز ترین 30 شخصیات کی فہرست جاری کی تو ان میں پریسا کا نام بھی شامل تھا۔پریسا کی ٹیم 30 افراد پر مشتمل ہے جو دن رات گوگل پراڈکٹ کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔ وہ یو ایس ڈیجیٹل سروس کے ساتھ مل کر وائٹ ہاؤس کی نیٹ ورک اور سافٹ ویئر سکیورٹی بہتر بنانے پر بھی کام کرچکی ہیں۔آئی ٹی سکیورٹی میں ان کی غیر معمولی مہارت اور ممتاز مقام کی وجہ سے ہی انہیں گوگل نے ’’ شہزادی ‘‘کا خطاب دیا، جو آئی ٹی کے علاوہ میڈیا کی دنیا میں بھی مشہور ہو گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…