اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

میرا تو جی چاہتا ہے کہ اس کا سر قلم کروا دوں

datetime 20  جون‬‮  2017 |

ایک مطلق العنان حکمران کے سامنے اس کے منہ پر اسے برا بھلا کہہ دینا جان جو کھوں کا کام ہے۔ کیونکہ مطلق العنان حکمران خود کو کسی قانون کا پابند نہیں سمجھتا۔ سلیمان بن عبدالملک کے ساتھ بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا۔ ایک دل جلے نےسلیمان بن عبدالملک کے سامنے بھرے دربار میں اسے فاسق اور فاسق زادہ کہہ دیا۔ سلیمان بن عبدالملک غصے سے سرخ ہو گیا۔اس نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے جو اس وقت دربار میں موجود تھے

سوال کیا کہ اس آدمی کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، اس نے خلیفہ کا احترام کیا نہ دربار خلافت کا۔ میرا تو جی چاہتا ہے کہ اس کا سر قلم کروا دوں۔ آپ اپنی رائے سے مجھے آگاہ فرمائیں۔عمر بن عبدالعزیز نے قرآن کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے خلیفہ سے فرمایا۔ امیر المومنین آپ زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتے ہیں کہ جس طرح اس نے آپ کو گالی دی ہے، آپ بھی اسے گالی دے لیں۔ شریعت کی رو سے اس سے زیادہ آپ کچھ نہیں کر سکتے۔ عمر بن عبدالعزیز کے اس جواب سے اہل دربار اور خود خلیفہ سلیمان بن عبدالملک بے حد متاثر ہوئے۔ عمر بن عبدالعزیز کا یہ رویہ خلیفہ بننے کے بعد میں باقی رہا۔کوفہ کے ایک شخص نے کوفہ کے گورنر عبدالحمید بن عبدالرحمٰن کے سامنے خلیفہ عمر بن عبدالعزیز کو گالی دی۔ گورنر کوفہ نے اسے گرفتار کر لیا اور جناب عمر بن عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ کو خط لکھا کہ ایک شخص کو میں نے آپ کو گالی دینے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ میرا جی چاہتا ہے کہ ایسے بدتمیز اور گستاخ کی گردن اڑا دوں۔لیکن اس خیال سے میں نے اسے قید میں ڈال دیا ہے کہ اس کے بارے میں آپ کی رائے معلوم کر لوں۔ میں آپ کے حکم کا منتظر ہوں۔ براہ کرم اپنی رائے سے مطلع فرمائیں۔ خلیفہ عمر بن عبدالعزیز نے جواب میں لکھا کہ اگر تم اسے قتل کر دیتے تو خدا کی قسم میں تم سے اس کا قصاص لیتا ۔ زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتے ہو کہ جس طرح اس نے مجھے گالی دی ہے اسی طرح تم بھی اسے گالی دے دو۔میری رائے اس کے بارے میں یہ ہے کہ اسے رہا کر دو۔ میں نے اسے معاف کر دیا کیونکہ معاف کر دینے کا بہت بڑا اجر ہے۔ میرا اپنا اصول یہ ہے کہ میں بدی کا جواب بدی سے نہیں دیتا، اور یہی رسول ﷺ کی سنت بھی ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…