پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

دنیا کے سخت جان ترین ایس ایس جی کمانڈوز ہر طرح کے حالات میں زندہ رہنے کیلئے کیا کچھ کھا جاتے ہیں؟

datetime 13  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آپ نے یہ کہانیاں تو سن ہی رکھی ہوں گی کہ پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈوز کو سخت ٹریننگ کرائی جاتی ہے اور اُنہیں ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کے لیے مکمل تیاری کرائی جاتی ہے ، وہ سانپ اور مینڈک بھی کھاجاتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ چراٹ میں موجود ایس ایس جی کے ٹریننگ سنٹرمیں موجود کچن کے مینو میں بھی روسٹ مینڈک کی ٹانگیں اور سانپ وغیرہ کا ذکر موجود ہے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے متعلقہ ایس ایس جی حکام نے بتایاکہ کچھ مینڈک زہریلے ہوتے ہیں لیکن کچھ نہیں ،

ٹریننگ میں سب کچھ کھلایاجاتاہے تاکہ کسی بھی مشکل صورتحال سے جوان نمٹ سکیں اوراُنہیں پتہ ہوکہ زندہ رہنے کیلئے ایسی چیزیں بھی کھاسکتے ہیں ،ابھی مینڈک دستیاب نہیں لیکن سانپ موجود ہے اور وہ بھی وائپر جو زہریلا ہوتاہے ،یہ سب سے بری چیز ہے جو کھانے کو مل سکتی ہے اور جوان بھی کھالیتے ہیں ۔کچن ماسٹر نے بتایاکہ سانپ کا ذائقہ بالکل مچھلی کی طرح ہوتاہے ، مزید ار ہوتاہے ۔ کچن ماسٹر نے سانپ پکڑا اوراس کا سرکاٹ کر لگ کردیا،سرالگ کرنے کے بعد کھال کو ہاتھوں سے ہی کھینچ کر اتاردیا اور پھر کچھ دم کا حصہ کاٹنے کے بعد ہلتا جلتا درمیان کا سانپ سیخوں پر چڑھادیا۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے بتایاکہ اگر کاٹنے کو او ر کچھ نہ ملے تو منہ سے نہیں کاٹتے بلکہ دو نوکیلے پتھروں کو استعمال کرتے ہیں ، خنجر یا چھری کے بغیر ہی کام چلاتے ہیں کیونکہ اس علاقے میں پتھر عام پائے جاتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…