پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

حضرت عمرؒ اور مدینہ کی گورنری

datetime 6  جون‬‮  2017 |

جس شخص کی نہاد ذہنی آخرت رخی زندگی ہو وہ حکومت کے عہدہ کو کیسے قبول کرے گا۔ لہٰذا بحیثیت گورنر مقرری کے باوجود حضرت عمرؓ مدینہ نہیں جا رہے تھے، ولید نے حاجب سے پوچھا: عمرؓ کیوں نہیں جا رہے؟ اس نے کہا ’’ان کی کچھ شرائط ہیں جب تک وہ پوری نہ ہوں وہ اپنے عہدہ کا چارج نہیں لیں گے، ولید نے آپ کو بلایا اور پوچھا تو آپؒ نے فرمایا: ’’مجھے پہلے گورنروں کی طرح ظلم پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔

ولید نے ان کی یہ شرط فوری طور پر منظور کرتے ہوئے کہا ’’تم حق پر عمل کرنا خواہ ایک درہم بھی شاہی خزانہ میں نہ آئے۔‘‘حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ جونہی گورنر کی حیثیت سے مدینہ منورہ پہنچے تو سب سے پہلا کام جو آپ نے یہاں کیا، وہ یہ تھا کہ وہاں کے دس بڑے فقہا اور علماء کو اپنے پاس بلایا۔ ان علماء کے نام یہ ہیں، عروہ بن زبیرؒ ، عبیداللہ بن عبداللہؒ ، سلیمان بن یسارؒ ، قاسم بن محمد بن ابی بکرؒ ، سالم بن عبداللہؒ ، خارجہ بن زیدؒ ، ابوبکر بن عبدالرحمان، ابوبکر بن سلیمان بن ابی حثمہؒ عبداللہ بن عامر بن ربیعہؒ ، سعید بن مسیبؒ ۔ علامہ زھبیؒ نے لکھا ہے کہ نماز ظہر پڑھ کر ان کو بلایا اور ان سے ایک مختصر سا خطاب کیا۔ جس میں آپؒ نے فرمایا: ’’میں نے آپ حضرات کو ایک ایسے کام کے لیے بلایا ہے جس میں ایک تو آپ ماجور ہوں گے اور دوسرے آپ کو حق کا ساتھی ہونے کا انعام ملے گا۔ میں آپ حضرات سے مشورہ کیے بغیر کوئی کام نہیں کرنا چاہتا، لہٰذا آپ کے ذمہ لازم ہے کہ جب آپ حضرات کسی کو ظلم کرتے دیکھیں یا آپ کو کسی عامل کے ظلم کی اطلاع ملے تو میں آپ کو خدا کی قسم دیتاہوں کہ آپ اس کی ضرور مجھے اطلاع دیں۔ ایک گورنر کے منہ سے یہ کلمات سن کر حیرانگی بھی ہوئی اور خوشی اور مسرت بھی، کیونکہ انہوں نے آج تک کسی گورنر کے منہ سے ایسی بات نہیں سنی تھی۔ لہٰذا یہ فقہاؒ حضرت عمرؒ کو دعائیں دیتے ہوئے واپس اپنے گھروں کو چلے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…