پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’ ایشیا کا بل گیٹس‘‘

datetime 3  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک ریاض کا شمار پاکستان ہی نہیں ایشیا کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے، آپ کو ایشیا کا بل گیٹس بھی کہا جاتا ہے۔ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر آپ کو لندن میں سروس ٹو ہیومنٹی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ان کی پیدائش 8فروری 1954سیالکوٹ پاکستان میں ہوئی، قومیت کے اعتبار سے اعوان برادری سے تعلق ہے۔ کنسٹرکشن کے پیشہ سے وابستہ ہیں

اور پاکستان کی سب سے بڑی کنسٹرکشن کمپنی کے مالک ہیں ۔ فلاحی کاموں میں بھی مصروف رہتے ہیں، قدرتی آفات کے دوران امدادی کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں مگر وہ شروع سے ہی اتنے امیر کبیر نہ تھے ۔ ان کا ماضی انتہائی محنت اور مشقت سے عبارت ہے ، انہوں نے انتہائی غربت بھی دیکھی ۔ آج ان کے پاس اتنی دولت کیسے آئی ۔ اس دولت کو وہ رب کا فضل قرار دیتے ہیں اور تین اعمال کا نتیجہ قرار دیتے ہیں۔ وہ اپنے انتہائی مشکلات سے دوچار ماضی کا ذکر کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ میری چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ غربت کے دنوں میں ایک بار میری سب سے بڑی بیٹی بیمار ہو گئی اور اس وقت میرے پاس اتنا پیسہ بھی نہیں تھا کہ میں اسے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کیلئے ٹیکسی ، رکشہ کا کرایہ بھی ادا کر سکوں۔میں اس وقت راولپنڈی میں رہتا تھا۔میں راولپنڈی کے اس وقت کے سینٹرل ہاسپٹل اور آج کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں بیٹی کو علاج کی غرض سے لے کر گیا۔جس رکشہ میں بیٹی کو ہسپتال لے کر گیا اس رکشہ کا کرایہ ادا کرنے کیلئے جیب میں پیسے نہ تھے، بیٹی کا چیک اپ کروا کر جب اسی رکشہ میں واپس گھر لوٹا تو گھر سے کچھ قیمتی سامان اٹھا کر اسی رکشہ میں رکھا اور بازار میں جا کر بیچ کر بیٹی کی دوائیاں خریدیں اور رکشے کا کرایہ ادا کیا۔آج میرا ذکر پاکستان کے امیر ترین افراد میں کیا جاتا ہے

جو اللہ تعالیٰ کی خاص عطا اور فضل کی بدولت ہی ممکن ہے۔سعودی عرب میں ایک فوڈ کمپنی جس کا نام ’’لبیک ‘‘ہےاس کے مالک بھی ملک ریاض کی طرح یہ تین عمل کرتے ہیں۔ اس عمل سے قبل انہیں بالکل بھی امید نہ تھی کہ ان کا کاروبار اتنے عروج پر جائے گا اور آج پورے سعودی عرب میں سب سے زیادہ بڑی فوڈ کمپنی’’لبیک‘‘ہے۔ ’’لبیک‘‘کے مالک بھی اپنی دولت کا راز

انہیں تین چیزوں کو بتاتے ہیں۔ملک ریاض بتاتے ہیں کہ قرض کے لغوی معنی ہیں کاٹنا یعنی اپنے مال کا ایک حصہ کاٹ کر اللہ کے راستے میں دیتا ہوں یعنی ’’اللہ پاک کو قرض دیتا ہوں‘‘جس پر اللہ تعالیٰ بدلے میں اس سے کئی گنا زیادہ بدلے میں عطا کر دیتے ہیں۔میں محتاج افراد کی مدد کرتا ہوں جس سے میرے مال میں کبھی کمی واقع نہیں ہوتی بلکہ اللہ پاک کی رضا کیلئے

جو مال مسکینوں، غریبوںاور ضرورت مندوں کو دیتا ہوںاس میں اللہ پاک کئی گنا زیادہ اضافہ فرما دیتے ہیں جبکہ اللہ کا وعدہ ہے کہ آخرت میں بھی اس کا صلہ ملے گا یعنی میں دنیاوی اور اخروی دونوں طرح کے فائدوں سے نوازا جا رہاہوں اور جائوں گا۔ بے شک آپ کے پاس زیادہ مال و دولت نہ بھی ہو جتنا بھی اس کا ایک حصہ اپنی مرضی سے اللہ پاک کے راستے میں خرچ کرنے کیلئے وقف کر لیں۔

میرا دوسرا عمل یہ ہے کہ میں اللہ کے گھر مساجد تعمیر کرتا ہوں ،مساجد کی تعمیر میں میں نے کبھی بھی مال و دولت کی پرواہ نہیں کی اس کی تعمیر ، تزئین و آرائش، نمازیوں کی سہولیات کیلئے دل کھول کر خرچ کرتا ہوں جس کی بدولت اللہ تعالیٰ میرے مال و دولت میں اضافہ کرتے ہیں۔ تیسرا عمل یہ ہے کہ میں چاہے سفر میں ہوں یا کہیں بھی مـصروف ہوں میں اللہ کے ذکر کیلئے وقت ضرور نکالتا ہوں

اور اللہ کا ذکر کرتا ہوں۔ملک ریاض بتاتے ہیں کہ میں چار ذکر کئے بغیر اپنے دن کا آغاز نہیں کرتا یہ ذکر صحیح احادیث سے ثابت ہیں جن میں’’ 100مرتبہ سبحان اللہ، 100مرتبہ الحمد اللہ ، 100مرتبہ اللہ اکبر اور 100مرتبہ لا الہ الا اللہ ‘‘ہیں۔100مرتبہ سبحان اللہ پڑھنے سے مجھے 100غلام آزاد کرنے کا ثواب مل جاتا ہے، 100مرتبہ الحمد اللہ پڑھنے سے میرے لئے

جنت میں 100گھوڑے رکھ دئیے جاتے ہیں،100مرتبہ اللہ اکبر پڑھنے سے 100اونٹ اللہ کے راستے میں قربان کرنے کا ثواب مل جاتا ہے جبکہ 100مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھنے سے زمین و آسمان کے درمیان میری لئے نیکیاں بھر دی جاتی ہیں۔یہ وہ تین اعمال ہیں جن کی بدولت اللہ رب العزت نے مجھے نواز رکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…