پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

انڈین لیجنڈ

datetime 31  مئی‬‮  2017 |

اپنے کیریئر کے عروج پر میں ایک مرتبہ جہاز پر سفر کر رہا تھا‘ میرے ساتھ والی سیٹ پر ایک بزرگ بیٹھے تھے‘ سادہ سی شرٹ اور پینٹ میں ملبوس تھے‘وہ تعلیم یافتہ لیکن مڈل کلاس لگتے تھے‘مسافر مجھے دیکھ رہے تھے

لیکن اس شخص نے میری زیادہ پرواہ نہیں کی‘اس نے اپنا اخبار پڑھااور کھڑکی سے باہر دیکھنے لگے‘ بزرگ نے انتہائی سکون اور اطمینان سے چائے پی‘ میں نے ان سے بات کرنے کیلئے ان کی طرف مسکرا کر دیکھا‘بزرگ نے مہذب انداز میں مسکراہٹ کا جواب مسکراہٹ سے دیا اور مجھے ہیلو کہا۔ہم نے گفتگو شروع کردی اور میں نے ان سے پوچھ لیا ’’ کیا آپ فلمیں دیکھتے ہیں‘‘ انہوں نے جواب دیا’’جی چند ایک دیکھی ہیں‘ آخری فلم کافی سال پہلے دیکھی تھی‘‘ میں نے کہا‘ میں فلموں میں کام کرتا ہوں‘ بزرگ نے جواب دیا ’’ بہت اچھا‘آپ کیا کرتے ہیں‘‘ میں نے جواب دیا‘ میں ایکٹر ہوں‘ انہوں نے جواب میں ’’اوہ! زبردست ‘‘ کہا اور خاموش ہو گئے‘ جب ہم نے لینڈ کیا تو میں نے ان سے ہاتھ ملایااور کہا کہ آپ کے ساتھ سفر کر کے اچھا لگا۔بزرگ نے ہاتھ ملاتے ہوئے ہوئے جواب دیا ’’بہت شکریہ‘ میں جے آر ڈی ٹاٹاہوں‘‘ (جے آرڈی ٹاٹا انڈیا کے ارب پتی بزنس مین )۔ میں نے ٹاٹا صاحب سے ایک بات سیکھی‘ آپ خواہ کتنے بھی بڑے ہوں دنیا میں آپ سے بڑے لوگ موجود ہوتے ہیں‘ ہمیشہ عاجز رہیں ‘ یہ عاجزی آپ کو بلندی عطا کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…