پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

خواب کا بادشاہ

datetime 30  مئی‬‮  2017 |

ایک پادری ایک گاؤں میں رہتا تھا اور ہر روز لوگوں کو بیوقوف بنا کر ان سے پیسے لے کر گزارا کرتا تھا۔ وہ ہر وقت امیر ہونے کے سپنے دیکھتا تھا اور کاہلی اور سستی میں سب سے آگے تھا، زندگی میں کبھی کسی کام پر اس نے محنت نہیں کی تھی۔ ایک دن اس کا ایک مرید آیا اور اسے جاتے ہوئے ایک دیگچی بھر کر دودھ نظرانے کے طور پر دے گیا۔ پادری نے دودھ ابالا اور گرم گرم دودھ میں سے آدھا مزے لے لے کر پی گیا۔ جو دودھ بچا اس میں تھوڑی سی جھاگ ملا کر رکھ چھوڑا کہ دہی بن جائے گا ۔

دہی جمانے کو چھوڑ کر وہ سو گیا۔ خواب میں کیا دیکھتا ہے کہ خوب گاڑھا دہی جمع ہے اور وہ دہی چھان کر اس سے مکھن بنا لیتا ہے پھر وہ مکھن کو گرم کرتا ہے تو اس سے گھی تیار ہو جاتا ہے، بازار جا کر اس گھی کو بیچ دیتا ہے اور اس سے جو پیسے ملتے ہیں ان سے ایک عدد مرغی لے لیتا ہے ۔پھر مرغی کی خوب اچھے سے دیکھ بھال کرتا ہے اور مرغی انڈے دے دیتی ہے۔ ان انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔ وہ چوزوں کا بھی بہت دھیان رکھتا ہے اور وہ چوزے بڑے ہو کر ڈھیر ساری مرغیاں بن جاتے ہیں۔ وہ ایک پولٹری فارم کھول لیتا ہے اور اس سے خوب سارے انڈے نکال نکال کر بیچتا ہے اور مہت سے پئسے اکھٹے کر لیتا ہے۔ پھر ان پیسوں سے اپنا پولٹری کا کاربار بیچتا ہے اور بھینسیں خرید لیتا ہے۔ بھینسوں کا دودھ چوہنے کے لیے نوکر رکھتا ہے اور سارا گاؤں اسی سے دودھ خریدتا ہے۔خوب پیسے جمع کرتا ہے اور ان سے زیور خرید لیتا ہے، اس کے پاس اتنا انمول اور قیمتی زیور ہوتا ہے کہ اس کو وقت کا بادشاہ پادری سے خرید لیتا ہے اور پھر پادری کے پاس دولت کی اتنی ریل پیل ہو جاتی ہے کہ ایک انتہائی امیر اور حسین دوشیزہ سے شادی رچا لیتا ہے، اس عورت سے اس کا ایک خوبرو بیٹا ہو جاتا ہے اور اس کی زندگی کی ہر خواہش پوری ہو جاتی ہے، پھر خواب میں دیکھتا ہے کہ اس کا بیٹا شرارت کر رہا ہوتا ہے تو ایک دم پادری طیش میں آجاتا ہے اور حقیقت میں اپنے ساتھ رکھی چھڑی اٹھا لیتا ہے،

اور خواب میں اپنے لڑکے کی ٹھکائی کرنے لگ جاتا ہے، اسی اثناء میں در حقیقت وہ سرہانے پڑی ہوئی چھڑی اٹھا کر زور زور سے گھما رہا ہوتا ہے اور دہی جمانے والی مٹی کی کڑاہی کو مار دیتا ہے، سارا دہی نیچے ڈل جاتا ہے۔ پادری اس کے ٹوٹنے کی آواز سن کر بیدار ہو جاتا ہے اور اٹھ کر بہت اداس ہوتا ہے۔ کوئی خواب تب تک اپنی تعبیر نہیں پاتا جب تک اس کے لیے محنت نہ کی جائے۔ بہت دنیا بڑے بڑے سپنے دیکھتی ہے مگر ان کو حقیقت کا روپ صرف وہی دے سکتے ہیں جو ہ یہ جانتے ہیں کہ:

محنت بن کچھ ہاتھ نہ آئے، ہاتھ آئے ناداری
محنت ایسا جادو جس سے ریت بنے پھلواری

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…