جنگ کا طبل بج گیا، تلواروں کے چلنے کی آوازیں آنے لگیں اور معرکہ جسر میں مسلمانوں کی ہزیمت واقع ہونے لگی۔ قتل ہنے والے قتل ہوئے، بھاگنے والے بھاگ کھڑے ہوے۔ ان بھاگنے والوں میں ایک معاذ القاری بھی تھے جب انہوں نے یہ سورۃ انفال کی یہ آیت پڑھی۔
ترجمہ ’’اور جو شخص ان سے اس موقع پر (مقابلہ کے وقت) پشت پھیرے گا مگر ہاں جو لڑائی کے لئے پینترا بدلتا ہو یا اپنی جماعت کی طرف پناہ لینے آتا ہو وہ مستثنیٰ ہے باقی اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ کے غضب میں آ جائے گا اور اس کا ٹھکانا دوزخ ہو گا اور وہ بہت ہی بری جگہ ہے‘‘۔