بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

میرا شوہر وفات پا گیا ہے

datetime 23  مئی‬‮  2017 |

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ بازاروں میں چکر لگا رہے تھے، لوگوں کی ضروریات معلوم کر رہے تھے کہ ایک نوجوان عورت ملی جس پر حاجت مندی کے آثار نمایاں تھے۔ حیا و شرم سے کہنے لگی ، اے امیر المومنین! میرے شوہر کی وفات ہو گئی، اس نے چھوٹے چھوٹے بچے چھوڑے ہیں۔

خدا گواہ ہے ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے، مجھے ان بچوں کو ضائع ہو جانے کا اندیشہ ہے اور میں خفاف بن ایماء الغازی کی بیٹی ہوں جو حدیبیہ میں حضور اکرمﷺ کے ساتھ موجود تھے۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ (یہ سن کر) رک گئے اور بشاشت وجہ سے اس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا ’’قریبی نسب پر خوش آمدید، خوش آمدید! پھر اپنے گھر تشریف لے گئے جہاں ایک اونٹ بندھا ہوا تھا، اس پر دو بوریاں غلہ کی بھر کر لادیں اور کپڑے اور ضروری سامان رکھا، پھر اس کی مہار اس کے ہاتھ می دیتے ہوئے فرمایا یہ لے جاؤ، یہ سامان ختم نہیں ہوگا تاوفتیکہ اللہ تعالیٰ تمہیں خیر و بھلائی عطا فرمائیں۔ ایک آدمی نے جو اس عطاء و بخشش کو دیکھ رہا تھا، کہا کہ اے امیرالمومنین! آپ نے اس کو بہت زیادہ دے دیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا تیرا ناس ہو! خدا کی قسم! میں اس عورت کے باپ اور بھائی کو دیکھتا تھا، ان دونوں نے ایک مدت تک قلعہ کا محاصرہ کر رکھا تھا پھر اس کو فتح کیا اور ہم لوگ اس میں ان کے حصے غنیمت کے طور پر دینے لگے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…